پارلیمنٹ ہاؤس دھرنا، پی ٹی آئی کے 7 اراکین اسمبلی دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز کے سامنے اہلکاروں سے ہاتھا پائی اور جھگڑا کرنے پر تحریک انصاف کے 6 اراکین اسمبلی کو گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد پولیس ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز کے باہر اہلکاروں سے ہاتھا پائی اور دست درازی کرنے والے تحریک انصاف کے 2 اراکین قومی اسمبلی اور چار صوبائی اسمبلی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتارہونیوالوں میں ایم این اے شفقت اعوان اور ایم این اے عمر اسلم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایم پی اے رفعت شاہ، سرفراز ڈوگر، ملک اسد اور طیب راشد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف دہشت گردی، اقدام قتل سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان پر ہنگامہ آرائی،پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،اسلحہ چھیننے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات ہیں۔
مزید پڑھیںاپوزیشن اتحاد کا مطالبات پورے ہونے تک پارلیمنٹ ہاؤس کا دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ
اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ میں دھرنا جاری، بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
عمران خان کو کوئی جان لیوا بیماری لاحق ہوئی تو بیرون ملک بھجوایا جاسکتا ہے، دانیال چوہدری
ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور خوف وہراس کی فضاء قائم کی۔
اس سے قبل اسلام آباد کے تھانہ سنگ جانی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے پر تحریک انصاف کے 7 اراکین اسمبلی اور 55 افراد کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
علاوہ ازیں پولیس نے دھرنے سے گرفتار ہونے والے چار افراد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے اُن کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔