ڈی آئی خان: لکی مروت میں نامعلوم افراد نے گاڑی سے اتار کر پولیس اہلکار کو شہید کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
لکی مروت کی تحصیل غزنی خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔
پولیس نے کہا کہ 4 نامعلوم افراد نے اڈہ وانڈہ جوگی کے قریب پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، مسلح افراد نے اے ایس آئی ممتاز علی کو پک اپ گاڑی سے اتار کر نشانہ بنایا، شہید ٹانک میں تعینات تھا، واقعہ تھانہ پیزو کی حدود میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکار کے والد بھی پولیس سے سب انسپکٹر ریٹائرڈ ہیں، مسلح ملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہو کر آئے تھے، دہشتگرد ضلع ٹانک کے کچے راستے ملاگان سائیڈ سے آئے،
پولیس نے کہا کہ ملزمان جس راستے سے آئے واردات کے بعد اسی راستے سے فرار ہو گئے، واقعہ کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی Dec 28 2025 09 20 AM افراد نے
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔