پشاور، داؤدزئی میں بڑا پولیس آپریشن، پانچ خطرناک ٹارگٹ کلرز ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
پشاور کے علاقے داؤدزئی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان شدید فائرنگ کے بعد بڑا آپریشن کامیاب رہا، جس کے دوران پانچ انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز ہلاک ہو گئے۔
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان نوشہرہ، چارسدہ، مردان اور دیگر اضلاع کی پولیس کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
سی سی پی او نے بتایا کہ انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، جس میں پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
رات کی تاریکی کے باعث آپریشن کو مشکلات درپیش رہیں، تاہم پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقہ کو مکمل گھیرے میں لے لیا۔
مزید پڑھیںایسٹ پولیس کی پشاور میں کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
پولیس کی بھاری نفری نے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر رکھی ہے، جبکہ کسی بھی مشتبہ فرد کو فرار ہونے کا موقع نہ دینے کے لیے سخت نگرانی جاری ہے۔
ہلاک ملزمان کی مکمل شناخت اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔
سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر قیمت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی اور امن و امان کو خراب کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی Dec 28 2025 09 20 AM سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی Dec 28 2025 09 20 AM
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔