Express News:
2026-07-24@07:26:32 GMT

پشاور: ریگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

پشاور:

تھانہ ریگی کی حدود نادرن بائی پاس کھٹری باچہ گل میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اہلکا ثنااللہ شہید ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے شہید اہلکار ثنااللہ کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔

شہید کی نمازِ جنازہ میں پاک آرمی کے عہدیدار، چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ ، ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان ، ایس پی سی ٹی ڈی طارق اقبال خان ، سی ٹی ڈی افسران، شہید کے لواحقین اور دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے سلامی پیش کی، افسران نے شہید کے جسد خاکی پر گلدستے رکھے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

نماز جنازہ کے بعد شہید کا جسد خاکی پولیس کے اسپیشل اسکواڈ کے ہمراہ ان کے آبائی علاقے ریگی روانہ کیا گیا جہاں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی تدفین ہوگی۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی

پڑھیں:

پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار

پشاور:

حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈیز اور آپریشنز کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا جبکہ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے او پی ڈی کمروں کو تالے بھی لگا دیے۔ ہڑتال کے باعث اسپتال میں مختلف طبی سروسز کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی۔

اس صورتحال کے نتیجے میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اسفندیار نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے وعدے کے مطابق کرپشن کی شفاف تحقیقات کروائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اس حوالے سے فوری اقدامات نہ کیے تو صوبے بھر کے تمام اسپتال بند کر دیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے