راولپنڈی، پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی 62 سالہ شہری دم توڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
راولپنڈی:
پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 62 سالہ شہری اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق پولیس اہلکارعدیل نے گزشتہ روز فائرنگ کرکے 3 افراد کو زخمی کیا تھا اور دیار خان کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ افسوس ناک واقعہ تھانہ آر اے بازار کی حدود ٹینچ بھاٹہ میں پیش آیا تھا اور فائرنگ کا یہ واقعہ مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا تھا۔
راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ ملزم پولیس اہلکار تاحال فرار ہے اور گرفتار نہیں ہوا تاہم ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔