Islam Times:
2026-07-24@01:27:07 GMT

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ تحصیل ماموند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار سیپور سکنہ شہید ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ، فائرنگ کا واقعہ تحصیل ماموند کے علاقہ مینہ میں سامنے آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید سی ٹی ڈی اہلکار کی شناخت سیپور سکنہ مینہ سے ہوئی ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ باجوڑ پولیس لائن میں آدا کی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار