پشاور: منشیات مقدمے میں 7 پولیس اہلکاروں کی تنخواہ بند کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں منشیات مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے 7 پولیس اہلکاروں کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔
کیس کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد خان نے کی، ایس ایچ او حضرت حیات خان، ایڈیشنل ایچ او شاہ زیب خان سمیت 7 پولیس اہلکار مقدمے میں بطور گواہ نامزد ہیں۔
پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ تمام گواہان مقدمے کے دوران پیش نہیں ہو رہے تھے، عدالت نے ساتوں پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بند کر دیں، عدالت نے پولیس کے ہر افسر کو مراسلہ لکھ دیا۔
عدالت نے پولیس اہلکاروں کی تا حکم ثانی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیا، کیس کی مزید سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں کی عدالت نے
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔