دہشت گردی کے مقدمے میں ملزم پیش نہ کرنے پر 4 ضامنوں کو تحویل لینے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمے میں ملزم پیش نہ کرنے پر 4 ضامنوں کو تحویل لینے کا حکم دے دیا۔
سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد خان نے کی ، عدالتی حکم پر پولیس نے چار ضامنان کو حراست میں لیا۔
چاروں ضامنان چار ماہ کے لیے پشاور سنٹرل جیل منتقل کردیے گئے، ضامنان میں افتاب گل ، محمد مصطفی، آصف خان اور فیضان علی شامل ہیں ،عدالت نے کہا کہ چاروں ضامنان سرکاری ملازم ہیں، دہشتگردی کے مقدمے میں نامزد ملزم کی ضامن بنے تھے۔
پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اب عدالت میں پیش نہیں ہورہا ہے،
ملزم کے ضامنان کو ملزم پیش کرنے یا دو دو لاکھ روپے مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا گیا،
ضامنان نہ ملزم پیش کیا اور نہ دو دو لاکھ روپے مچلکے جمع کیے، عدالت نے چاروں ضامنان چار ماہ کو چار ماہ قید کیا۔
پولیس نے چاروں ضامنان کو حراست میں لیکر جیل منتقل کردیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چاروں ضامنان ملزم پیش
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔