سموگ کیس: درختوں کی کٹائی نہیں رکی، ایس ایچ او کو بلا کر پرچہ درج کراؤنگا: جسٹس شاہد کریم
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس کی سماعت کے دوران شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈاکٹرز ہسپتال کے قریب نہر سے درختوں کی کٹائی بارے تفصیلی رپورٹ 12 جنوری کو طلب کر لی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ متعدد بار درختوں کی کٹائی سے روکنے کا حکم دیا ہے، درختوں کی کٹائی پر ایس ایچ او کو بلا کر پرچہ درج کرائوں گا، اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ متعدد بار کہا کہ پارکس کو ریسٹورنٹس کیلئے استعمال نہ کریں، پی ایچ اے کو پارکس کے حوالے سے پالیسی بنانے کا کہا ہے۔ عدالت نے ناصر باغ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا یہ معاملہ عدالت کی نگرانی میں مکمل ہوگا۔ عدالت نے مزید ریمارکس دئیے کہ گلی محلوں میں واشنگ سٹیشنز پر کارروائی کیوں نہیں کی جارہی۔ عدالت نے محکمہ ماحولیات سے صنعتی یونٹس کی آلودگی سے متعلق رپورٹ طلب کی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ڈی جی ماحولیات اچھا کام کر رہے ہیں جبکہ بڑی مشکل سے صنعتی یونٹس میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگوائے گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ریمارکس دئیے کہ درختوں کی کٹائی عدالت نے
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔