Express News:
2026-07-23@23:32:10 GMT

ڈکیتی کے دوران ریپ کے واقعات ختم ہو چکے، سی سی ڈی پنجاب

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT

سی سی ڈی پنجاب نے انسانی حقوق کے کمیشن (ایچ آر سی پی) کی جانب سے ماورائے عدالت ہلاکتوں کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایچ آر سی پی کے الزام میں کوئی ثبوت نہیں جبکہ سی سی ڈی سنگین جرائم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سی سی ڈی سے مقابلوں میں 19پولیس اہلکار شہید 167 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ آپریشنز کی وجہ سے جرائم کی شرح میں 80 فیصد کمی آئی۔

مزید پڑھیں

ایچ آر سی پی کا سی سی ڈی کے ہاتھوں ہلاکتوں پر اعلیٰ سطح عدالتی تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ

بھکر، سی سی ڈی پولیس پر مسلح حملہ، تین اہلکار زخمی، فائرنگ سے کمسن بچی بھی جاں بحق

بھکر میں پولیس مقابلہ، سی سی ڈی کے 2 افسران شدید زخمی 

ترجمان کے مطابق ڈکیتی کی 78 اور قتل کی وارداتوں میں 39 فیصد جبکہ گھروں میں ڈکیتی کے جرائم میں 80 فیصد کمی ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں موٹر سائیکل چوری میں 69 فیصد اور گاڑی چھننے کی وارداتوں میں 50 فیصد کمی ہوئی اور آپریشنز کی بدولت ڈکیتی کے دوران ریپ کے واقعات ختم ہو چکے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی سی ڈی نے موثر حکمت عملی سے جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی کمر توڑ کرعوام کا اعتماد بحال کردیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سی سی ڈی

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ