پاکستان میں کثیر الجہتی غربت کی شرح 28.9 فیصد ہوگئی، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک میں 7 سال بعد غربت کے اعدادوشمار جاری کردیے گئے۔ پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 29.9 فیصد ہوگئی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ 2018 کے بعد غربت کے اعدادوشمار جاری نہیں کیے گئے تھے، گزشتہ 7 سال میں چاروں صوبوں میں غربت میں اضافہ ہوا۔ ہم نے پہلی بار کثیر الجہتی غربت کے اعدادوشمار پیش کیے۔
احسن اقبال نے کہا کہ شہری علاقوں میں غربت 11 فیصد سے بڑھ کر 17.
انہوں نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم بہت کم ہوگیا، میکرواکنامک استحکام کیلئےآئی ایم ایف پروگرام نافذ کرنا پڑا، روپے کی قدر گرنے سے مہنگائی نے لوگوں کو بری طرح کچلا، کسی ملک کی ترقی میں غربت کے تخمینوں کا اہم کردار ہوتا ہے، غربت کے خاتمے کے بغیر معیار زندگی بہتر نہیں ہو سکتا۔ معاشی ناہمواری ختم کرنا اہم ہدف ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پالیسی کے عدم تسلسل، کورونا وبا، آئی ایم ایف پروگراموں کو غربت میں اضافے کی وجہ قرار دیا۔ رپورٹ اجرا کے موقع پر خطاب میں کہا کہ اڑان پاکستان کے تحت ڈسپلن کے ساتھ ایجنڈا فالو کرنا پڑے گا۔اس کے بغیر غربت ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔