ملک میں بڑھتی مہنگائی اور غربت کی شرح میں اضافہ، جاری کردہ اعداد و شمار کیا کہتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں غربت کی شرح 28.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ حکومت ملک میں معاشی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک رپورٹ: پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ، عوامی اصلاحات پر زور
ایچ آئی ای ایس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2018-19 میں ملک میں غربت کی شرح 21.
وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا کہ اسی دوران معاشی ناہمواری بھی 28.4 فیصد سے بڑھ کر 32.7 فیصد ہوگئی ہے جس سے امیر اور غریب کے درمیان فرق نمایاں ہو رہا ہے۔
شہری علاقوں میں غربت کی شرح 11 فیصد سے بڑھ کر 17.4 فیصد ہوگئی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں یہ شرح 28.2 فیصد سے بڑھ کر 36.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ملک کے شہری اور دیہی علاقوں میں معیار زندگی اور اقتصادی مواقع کے فرق کو واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں۔
اعداد و شماری کے مطابق صوبائی سطح پر بھی صورتحال سنگین ہے، پنجاب میں غربت 16.5 فیصد سے بڑھ کر 23.3 فیصد، سندھ میں 24.5 فیصد سے بڑھ کر 32.6 فیصد، خیبرپختونخوا میں 28.7 فیصد سے بڑھ کر 35.3 فیصد، اور بلوچستان میں 42 فیصد سے بڑھ کر 47 فیصد ہو گئی ہے، جو سب سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھیے: پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ، پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ قرار، عالمی بینک کی رپورٹ
احسن اقبال نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی سخت شرائط، مہنگائی میں اضافہ اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی پر اثر ڈالا ہے اور غربت میں اضافہ کی بھی بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مضبوط معاشی اصلاحات اور مؤثر سماجی تحفظ کے اقدامات کے بغیر غربت اور معاشی ناہمواری مزید بڑھ سکتی ہے۔ تاہم حکومت کو مستقبل میں آئی ایم ایف پروگرام سے باہر نکلنے پر غور کرنا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان پاکستان میں غربت کی شرح وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان میں غربت کی شرح وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال میں غربت کی شرح فیصد سے بڑھ کر احسن اقبال میں اضافہ
پڑھیں:
لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 13 جون کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر سے معروف نوحہ خواں حضرات کو بھی خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے جبکہ ماتمی سنگتیں بھی دُختر رسولؑ کو پرسہ دیں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نوحہ خواں حضرات اور ماتمی انجمنوں کے سالاروں سے رابطے کر رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ماتمی سنگتوں کے سالاروں اور نوحہ خواں حضرات نے اظہار تشکر کیا ہے کہ انہیں بھی اس عظیم اجتماع میں شرکت کا موقع دیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں نوحہ خواں حضرات نوحہ خوانی کیساتھ شہیدِ امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو بھی اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔