رمضان شروع ہوتے ہی ملکی و غیر ملکی ائر لائنز کے کرائے میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک) رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ملکی اور غیر ملکی ائر لائنز نے اپنے کرائے میں اضافہ کر دیا، بزنس کلاس کا کرایہ 5 لاکھ تک پہنچ گیا جبکہ اکانومی کلاس اور اکانومی پلس کا کرایہ1 لاکھ 80 ہزار سے 2 لاکھ تک پہنچ گیا۔ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ شروع ہوتے ہی عمرہ زائرین کی تعداد میں معمول کے مطابق اضافہ ہوگیا، جس کا فوری فائدہ اٹھاتے
ہوئے تمام ملکی و غیر ملکی ائر لائنز نے اپنے کرائے میں اضافہ کر دیا۔ہر سال عمرہ زائرین کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے۔ پہلے عشرہ کی نسبت دوسرے اور تیسرے عشرے میں یہ تعداد تو بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز نے رش کے باعث اپنے کرائے میں اضافہ کر دیا۔ٹریول ایجنٹ کے مطابق عمرہ ساڑھے 4 لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرائے میں اضافہ غیر ملکی
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔