آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کی آمد سے قبل بڑا انکشاف،پاکستان میں غربت بڑھ کر 28.8 فیصدہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )مشن کی آمد سے قبل انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں غربت بڑھ کر 28.8 فیصد ہو گئی ہے۔
انگریزی جریدے دی نیوز کے حوالے سے جیو نے بتایاکہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کی آمد سے عین قبل پاکستان میں غربت کے حوالے سے تشویشناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ تازہ ترین تخمینوں کے مطابق گزشتہ 6 سالوں کے دوران ملک میں غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور مالی سال 25-2024 میں پاکستان کی 28.
26 نومبر احتجاج کیس؛ علیمہ خان کو 23 فروری کو پیش ہونے کا حکم
پاکستان میں غربت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، سال 19-2018 میں غربت کی شرح 21.9 فیصد تھی، لیکن گزشتہ 6 سالوں کے دوران اس میں تقریباً 6.9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 25-2024 کے حالیہ سروے پر مبنی تخمینوں کے مطابق، اب ملک میں غربت کی شرح 28.8 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ صوبائی سطح پر بھی غربت کے گراف میں تیزی دیکھی گئی ہے، جس سے خاص طور پر پنجاب اور سندھ شدید متاثر ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سرکاری ذرائع نے تصدیق کی کہ گزشتہ 6 سالوں میں آئی ایم ایف کے تین استحکام پروگرامز، کوو 19 کے اثرات، اجناس کے سپر سائیکلز، مہنگائی میں اضافہ، کم جی ڈی پی ترقی کی شرحیں، دو شدید سیلاب اور گندم کی سپورٹ قیمتوں کو ترک کرنا جیسے مختلف عوامل کی وجہ سے پاکستان میں غربت کی سطح میں شدید اضافہ ہوا۔
پوسٹ آفس کے ذریعے بجلی کے بل جمع کروانے کی سہولت ختم کرنے کا اعلان
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان میں غربت ا ئی ایم ایف میں غربت کی کے مطابق غربت کے
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خصوصاً سرد علاقوں اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔