پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اسٹروک مینجمنٹ پروگرام نے فالج کے مریضوں کے لیے نئی امید پیدا کر دی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 700 سے زائد مریض بروقت اور مفت علاج کی بدولت صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ مہنگا ترین ’ٹی این کے‘ انجیکشن بھی حکومت کی جانب سے بلا معاوضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔
پاکستان پوسٹ کے 45 سالہ ملازم محمد عمران کو اچانک فالج کا شدید حملہ ہوا جس کے باعث ان کے جسم کا بایاں حصہ مفلوج ہوگیا اور بولنے میں شدید دشواری پیش آئی۔
یہ بھی پڑھیں: ’رمضان نگہبان کارڈ‘: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کے لیے بڑا اعلان کردیا
اہل خانہ انہیں فوری طور پر سروسز اسپتال لاہور کے ایمرجنسی وارڈ میں قائم سی ایم پنجاب اسٹروک مینجمنٹ پروگرام سینٹر لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے فوری علاج شروع کردیا۔
اسٹروک مینجمنٹ پروگرام سینٹر میں محمد عمران کو فالج کا لوتھڑا توڑنے کے لیے جدید ترین میڈیسن ’ٹی این کے‘ کا انجیکشن لگایا گیا۔
مذکورہ انجیکشن کی مالیت ساڑھے 3 سے 4 لاکھ روپے تک بتائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا سرکاری اسپتالوں میں عملے کے لیے باڈی کیمرے متعارف کرنے کا فیصلہ
انجیکشن لگنے کے چند گھنٹوں کے اندر محمد عمران کے بازو، ہاتھ اور ٹانگوں نے دوبارہ حرکت کرنا شروع کر دی اور وہ بولنے کے قابل بھی ہوگئے۔
محمد عمران نے صحت یابی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فالج کا حملہ ہونے پر انہیں فوری طور پر سروسز ایمرجنسی اسٹروک مینجمنٹ سینٹر لیجایا گیا۔
ان کے مطابق، سینٹر پر علاج میں کوئی تاخیر نہیں کی گئی، جہاں اتنا مہنگا انجیکشن مفت فراہم کرنا حکومت کا قابل تحسین اقدام ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں اسٹروک سینٹرز قائم کرنے کی منظوری دے دی
انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک حکمرانوں کو ایسا ہی جذبہ عطا فرمائے تاکہ عوام کو مزید سہولتیں میسر آئیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں فالج کے مریضوں کو بروقت اور مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
جس کے تحت قیمتی ’ٹی این کے‘ انجکشن بھی بلا معاوضہ فراہم کیا جاتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق فالج کی صورت میں فوری طبی امداد مریض کی زندگی بچانے اور معذوری سے بچاؤ کے لیے انتہائی اہم ہوتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹروک مینجمنٹ سینٹر بلا معاوضہ پاکستان پوسٹ ٹی این کے فالج مریم نواز شریف وزیراعلٰی پنجاب.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹروک مینجمنٹ سینٹر بلا معاوضہ پاکستان پوسٹ ٹی این کے فالج مریم نواز شریف اسٹروک مینجمنٹ پروگرام پنجاب مریم نواز مریم نواز شریف ٹی این کے کے لیے
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔