سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
سعودی عرب نے امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سابق کمانڈر ریٹائرڈ جنرل مائیکل کوریلا کو کنگ عبدالعزیز میڈل (ایکسیلینٹ کلاس) سے نواز دیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعزاز شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر دیا گیا، جبکہ وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ریاض میں اپنے دفتر میں منعقدہ تقریب کے دوران جنرل کوریلا کو یہ میڈل پیش کیا۔
کنگ عبدالعزیز میڈل کیا ہے؟کنگ عبدالعزیز میڈل، جسے اکثر ’آرڈر آف کنگ عبدالعزیز‘ بھی کہا جاتا ہے، سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اور باوقار سول و عسکری اعزازات میں شمار ہوتا ہے۔ اس اعزاز کا نام مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز السعود کے نام پر رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیے جنرل شمشاد مرزا کو’ کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر‘ سے نواز دیا گیا
اس اعزاز کا باقاعدہ اجرا 20 مارچ 1971 کو شاہ فیصل نے کیا تھا۔
جنرل مائیکل کوریلا کون ہیں؟ریٹائرڈ جنرل مائیکل کوریلا اگست 2025 میں فعال فوجی خدمات سے سبکدوش ہوئے۔ وہ امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے 15ویں سربراہ رہے اور انہوں نے مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے 21 ممالک میں امریکی فوجی آپریشنز کی نگرانی کی۔
انہوں نے اپریل 2022 سے اگست 2025 تک سینٹکام کی قیادت کی۔
امریکا سعودی دفاعی تعلقات میں اہم کرداراپنے دورِ قیادت کے دوران جنرل کوریلا نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 8 دہائیوں پر محیط عسکری شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان کا بڑا اعزاز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعلیٰ ترین سعودی میڈل سے سرفراز
انہوں نے سعودی عرب کے متعدد اسٹریٹجک دورے کیے اور اعلیٰ دفاعی قیادت کے ساتھ قریبی روابط استوار کیے، جن میں چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی بھی شامل تھے۔
دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں مشترکہ فوجی تیاری، علاقائی سلامتی کے نظام کو مزید مربوط بنانے اور ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے پر توجہ دی گئی۔ ان خطرات میں بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں حوثی حملے بھی شامل تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب کنگ عبدالعزیز میڈل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کنگ عبدالعزیز میڈل کنگ عبدالعزیز میڈل
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔