وزیر داخلہ کا وفاقی پولیس اہلکاروں کیلئے پلاٹس اور بیرون ملک اسکالرشپس کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اہم منصوبوں کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن (این پی ایف) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیرِ تربیت اے ایس پیز کو ہر سال آسان اور کم اقساط پر پلاٹس فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ملک بھر سے ہر سال 10 انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز کو اسکالرشپ پر پولیس سے متعلق کورسز کے لیے بیرونِ ملک بھیجا جائے گا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے اعلان کیا کہ 15 کانسٹیبلز کے بیٹے یا بیٹیاں جو پاکستان کی بہترین جامعات میں داخلہ حاصل کریں گے، ان کے تعلیمی اخراجات نیشنل پولیس فاؤنڈیشن برداشت کرے گی۔ مزید برآں ہر سال 5 ایس پی یا ایس ایس پی رینک کے افسران کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں ڈگری کے لیے سکالرشپ پر بیرونِ ملک بھجوانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
محسن نقوی نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے وسائل میں مزید اضافے کے لیے جامع پلان طلب کرتے ہوئے ادارے کو خسارے سے نکال کر سرپلس میں لانے پر پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کو پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک انتہائی فعال اور متحرک ادارہ بنایا جائے گا۔
اجلاس میں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے تمام ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیشنل پولیس فاؤنڈیشن وفاقی وزیر کے لیے
پڑھیں:
راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹوراولپنڈی میں 13 سو روپے کے لین دین پر 2 نوجوانوں کے قتل میں ملوث دونوں فریقین کے 7 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقتول زین شاہ کے قتل میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان نے زین شاہ کو ٹارچر کر کے سفاکانہ طریقے سے قتل کیا تھا جبکہ مقتول سراج کے قتل میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ مقتول سراج پر گولی چلائی تھی، واقعہ 8 مئی کو تھانہ دھمیال کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔
راولپنڈی میں کلرسیداں کے علاقے بشندوٹ میں 4 روز قبل دوران ڈکیتی قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول زین شاہ نے مقتول سراج کی دکان سے گھر کے لیے خریداری کی تھی، مقتول سراج نے بقایا رقم 13 سو روپے کا تقاضہ کیا تو جھگڑا ہوا تھا۔
جھگڑے کے دوران گولی چلی جس سے مقتول سراج موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ مقتول سراج کا بدلہ لینے کے لیے اس کے رشتے داروں نے زین شاہ کو اغواء کر کے قتل کر دیا تھا۔