کراچی:

شہر قائد میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے 24 کی مارکیٹ کے قریب پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس نے شہریوں کو لرزا کر رکھ دیا۔

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک معمر خاتون کمسن بچے کا ہاتھ تھامے گلی سے گزر رہی تھی کہ اسی دوران عقب سے آنے والی تیز رفتار سوزوکی پک اپ نے انہیں زور دار ٹکر مار دی۔

حادثے میں معمر خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ڈرائیور خاتون کو کچلنے اور سڑک پر گرے کمسن بچے کے اوپر سے گاڑی گزارنے کے بعد فرار ہو گیا۔

افسوسناک منظر کے باوجود کمسن بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ فوٹیج میں واقعے کے فوراً بعد گلی میں موجود افراد کو جمع ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس ایچ او مدینہ کالونی حاکم داد کے مطابق سوزوکی پک اپ کے ڈرائیور کی شناخت عادل کے نام سے ہو گئی ہے، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 70 سالہ زبیدہ بی بی کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کے اہلِ خانہ تاحال قانونی کارروائی سے گریز کر رہے ہیں، تاہم انہیں مقدمہ درج کرانے پر آمادہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا