ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم دھماکے میں 3 اہلکار شہید، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل کو نشانہ بنا کر کیا جانے والے بم دھماکے میں 3 اہلکاروں شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا پنیالہ پولیس کی حدود میں اس وقت ہوا جب پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی۔ دھماکے میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شہید ہوگئے، جبکہ کانسٹیبل آزاد شاہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھیے: بنوں میں سرکاری گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 3 زخمی
واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی ایس پی پنیالہ اور ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی مذمتوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: مالم جبہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک پولیس جوان شہید، 3 زخمی
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوان کم وسائل کے باوجود فرنٹ لائن پر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ یہ کارروائی انتہائی بزدلانہ ہے، دشمن عناصر ایسے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
وزیر اعلیٰ کی جانب سے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بم دھماکا پولیس خیبرپختونخوا پولیس.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بم دھماکا پولیس خیبرپختونخوا پولیس
پڑھیں:
اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
— فائل فوٹواسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔