سوشل میڈیا پر وائرل تمام بیانات جھوٹ پر مبنی اور جعلی ہیں،سردار تنویر الیاس
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے پیٹرن انچیف عمران خان کے خلاف بیانات سے متعلق حقیقت بیان کردی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے ترجمان سردار مشعل یونس کا کہنا ہے کہ ہم ایسے تمام بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہیں جو پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا فورمز (فیس بک، وٹس ایپ، ایکس، انسٹا گرام ، ٹک ٹاک اور مختلف ویب سائٹس) پر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے نام سے اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے فیک ویڈیوز، ٹکر ز اور اخباری تراشوں کا
سہارا لے کر شر پسند عناصر سراسر جھوٹ پر مبنی ایک پروپیگنڈہ مہم چلا رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہاں اس امر کی وضاحت ضروری ہے کہ 24 جون 2025ءسے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان باضابطہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کا اپنا آئین، منشور، اور پارٹی پالیسی موجود ہے جس کا اطلاق ساری قیادت پہ ہوتا ہے، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے پی ٹی آئی اور اس کی قیادت سمیت کسی بھی سیاسی جماعت یا اس کی قیادت کے حوالے سے کوئی ایسا بیان جاری نہیں کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کشمیر سردار تنویر الیاس خان
پڑھیں:
بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔