لاہور‘ اسلام آباد (خبر نگار + وقائع نگار) وفاقی وزیر قانون، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین پاکستان 1973ء میں درج آرٹیکلز صرف کاغذوں کی حد تک نہیں بلکہ وہ مساوات، آزادی اور حقوق کی ضامن ہیں، انہوں نے آرٹیکل 36 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا آئین 1973 کے آرٹیکل 36 کا تعلق پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ سے ہے۔ گزشتہ روز سول سروسز اکیڈمی میں ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے سینیٹر ڈاکٹر رمیش کمار نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا میری درخواست ہے کہ اکیڈمی سمیت تمام اداروں میں "نان مسلم" کا لفظ رائج کیا جائے۔ سینیٹر رمیش کمار نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ پچاس فیصد ہے، لیکن مقابلے کے امتحانات میں عمر کی حد کو پینتیس سال کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان مواقع حاصل کر سکیں۔ سول سروسز اکیڈمی کے ڈی جی فرحان عزیز خواجہ نے اکیڈمی کے قیام کے اغراض و مقاصد اور اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں 26 ارکان کی معطلی سپیکر کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔ سپیکر 26 ارکان کے خلاف ڈی سیٹ کرنے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو ریفرنس بھیج سکتے ہیں۔ اپوزیشن کو احتجاج کا حق حاصل ہے، مگر کرسیاں مارنا، مائیک توڑنا اور ایوان کی املاک کو نقصان پہنچانا احتجاج نہیں بلکہ قانون شکنی ہے۔ ایسے عناصر کے خلاف قانون کو حرکت میں آنا چاہیے۔نذیر تارڑ نے 26ویں آئینی ترمیم پر کہا ہے کہ اس میں شامل 90 فیصد نکات وہ تھے جن سے بار کا اتفاق موجود تھا، ہم وکیل ہیں ، دلیل سے بات ہونی چاہیے نہ کہ جلسے جلوس سے اور یہ کہ ادارے کی بہتری کو ہر چیز پر ترجیح دی جانی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لائیرز فسیلیٹیشن سنٹر کے زیر تعمیر منصوبے کا دوبارہ افتتاح کے بعد وکلاء سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد بار کونسل کے ممبران راجہ علیم عباسی، عادل عزیز قاضی، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید واجد علی گیلانی، سیکرٹری منظور احمد ججہ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور دیگر بھی موجود تھے۔ ممبر اسلام آباد بارکونسل راجہ حلیم عباسی نے کہا ہم نے فنڈز کا کہا تو اعظم نذیر تارڑ نے کہا یہ میری ذمہ داری ہے، آج ہماری کارگردگی چیخ کر بتائے گی ہم نے اور اعظم نذیر نے بار کی خدمت کی۔ اعظم نذیر تارڑ نے بار کو 12 ارب کے پراجیکٹ دئیے، اعظم نذیر تارڑ نے تاریخ رقم کی ہم آپکو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ سیکرٹری ہائی کورٹ بار منظور احمد ججہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ لائیرز فسیلیٹیشن سنٹر کا منصوبہ ڈیڑھ ارب روپے مالیت کا ہے جو جنوری 2024ء میں مکمل ہونا تھا تاہم اب یہ 2 سے 3 ماہ میں مکمل ہونے جا رہا ہے۔ کنٹریکٹر کے مطابق اگر 400 ملین روپے جلد ریلیز ہو جائیں تو یہ منصوبہ یکم اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ سول سروسز اکیڈمی میں اقلیتی سی ایس ایس کے خواہمشندوں کیلئے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کا افتتاح کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اعظم نذیر تارڑ نے نے کہا

پڑھیں:

چاہت فتح علی خان نے میوزک اور ایکٹنگ اکیڈمی کھول لی

مزاحیہ انداز میں گلوکاری کرکے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے میوزک اور ایکٹنگ اکیڈمی کھول لی۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں چاہت فتح علی خان کا کہنا تھاکہ ایکٹنگ اور میوزک اکیڈمی ایک ہی جگہ کھولی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے ایک فلم کی ہے، فلم ڈارلنگ اس سال کے آخر تک ریلیز ہوگی اور پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ اکیڈمی کھولنے کا مقصد نئے فنکار اور گلوکاروں آگے لیکر آنا ہے، اللہ نے مجھے میوزک اور لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے بنایا ہے۔
چاہت فتح علی خان کا کہنا تھاکہ اداکاری میں سب سے پہلے لب و لہجہ ٹھیک کرنا ہے، پنجابی، اردو اور انگلش اچھی آنی چاہیے، فلمساز خود ہی مجھ سے گلوکاروں اور اداکاروں کیلئے رابطہ کریں گے۔
ہم اداکار نے بتایا نہیں کہ اکیڈمی کہاں کھولی ہے۔

خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان نور جہاں کے مشہور گانے ‘بدو بدی کا ریمیک بنانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے، وہ اکثر اپنےگانوں کی وجہ سے تنقیدکی زد میں رہتے ہیں تاہم ان کی مزاحیہ انداز کے باعث ان کے کافی سارے لوگ مداح بھی ہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • اسمبلی میں کرسیاں مارنا اور مائیک اکھاڑنا احتجاج نہیں‘وفاقی وزیر قانون
  • چاہت فتح علی خان نے میوزک اور ایکٹنگ اکیڈمی کھول لی
  • کرسیاں مارنا، مائیک اکھاڑنا، لڑنا جھگڑنا احتجاج نہیں، اعظم نذیر تارڑ
  • 26 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا جاسکتا ہے، اعظم نذیر تارڑ
  • اسمبلی میں کرسیاں مارنا اور مائیک اکھاڑنا احتجاج نہیں .اعظم نذیرتارڑ
  • اسمبلی میں کرسیاں مارنا اور مائیک اکھاڑنا احتجاج نہیں، قانون کو راستہ بنانا چاہیے، اعظم نذیر تارڑ
  • پاکستان کو آج خدمت اور محبت کرنے والوں کی ضرورت ہے: اعظم نذیر تارڑ
  • پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
  • وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف تمل ناڈو میں احتجاج کی لہر، مسلم رہنماؤں کا اجلاس منعقد