چاہت فتح علی خان نے میوزک اور ایکٹنگ اکیڈمی کھول لی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
مزاحیہ انداز میں گلوکاری کرکے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے میوزک اور ایکٹنگ اکیڈمی کھول لی۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں چاہت فتح علی خان کا کہنا تھاکہ ایکٹنگ اور میوزک اکیڈمی ایک ہی جگہ کھولی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے ایک فلم کی ہے، فلم ڈارلنگ اس سال کے آخر تک ریلیز ہوگی اور پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ اکیڈمی کھولنے کا مقصد نئے فنکار اور گلوکاروں آگے لیکر آنا ہے، اللہ نے مجھے میوزک اور لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے بنایا ہے۔
چاہت فتح علی خان کا کہنا تھاکہ اداکاری میں سب سے پہلے لب و لہجہ ٹھیک کرنا ہے، پنجابی، اردو اور انگلش اچھی آنی چاہیے، فلمساز خود ہی مجھ سے گلوکاروں اور اداکاروں کیلئے رابطہ کریں گے۔
ہم اداکار نے بتایا نہیں کہ اکیڈمی کہاں کھولی ہے۔
خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان نور جہاں کے مشہور گانے ‘بدو بدی کا ریمیک بنانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے، وہ اکثر اپنےگانوں کی وجہ سے تنقیدکی زد میں رہتے ہیں تاہم ان کی مزاحیہ انداز کے باعث ان کے کافی سارے لوگ مداح بھی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان
پڑھیں:
ایاز صادق کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی تعاون کے نئے باب کا آغاز کیا۔
ایاز صادق نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بصیرت اور قیادت پر فخر کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلام اور امن کی مشترکہ طاقت ہیں اور ان کا اتحاد ناقابلِ شکست ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن وسلامتی کے فروغ کے لیے تاریخی اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امتِ مسلمہ کی واحد امید پاکستان ہے اور یہ ہر قیمت پر امت کا دفاع اور تحفظ یقینی بنائے گا۔