اسٹبلشمنٹ نے ملک میں فیملی ولاگنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، جاوید چوہدری کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
سینیئر صحافی اور کالم نگار جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹبلشمنٹ نے ملک میں فیملی ولاگنگ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اپنے وی لاگ میں ان کا کہنا تھا کہ فیملی ولاگرز ملک میں فحاشی و عریانی پھیلا رہے ہیں اور معاشرے کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، پہلے مرحلے میں انہیں بلا کر سمجھایا جائے گا تاکہ یہ اپنا رویہ بدل سکیں۔
یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی کے اکاؤنٹس سے کتنے کروڑ برآمد ہوئے؟ صحافی جاوید چوہدری کا اہم دعویٰ سامنے آگیا
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ جو لوگ جووے کی ویب سائٹ چلا رہے ہیں اور منشیات کو فروغ دے رہے ہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی اور ان کے پاس موجود مال وصول کرکے ان سے معافی منگوائی جائے گا۔
جاوید چوہدری نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بہت سارے وی لاگرز پھنستے ہوئے نظر آئیں گے اور انہیں جیلوں میں ڈالا جائے گا، ان کی وجہ سے لوگوں نے مثبت کام کرنا بند کردیا ہے اور ان کا معاشرے پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جاوید چوہدری رہے ہیں
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔