ملک میں موجودہ سیلابی صورتحال پر سیاست نہیں عوام کی خدمت کی جائے: چیئرمین پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
پسرور: تحریک انصاف نے سیلاب پر سیاست نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
پنجاب کے شہر پسرور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت فوری امدادی پیکیج کا اعلان کرے۔ سیلاب پر نیشنل ایکشن پلان تیار کیا جائے،قدرتی سانحہ سیلاب پر عملی اقدامات کیے جائیں اور متاثرین کو بروقت ریلیف دیا جائے۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب پر سیاست نہیں، عوام کی خدمت کی جائے، تمام جماعتیں متحد ہو کر متاثرین کی مدد کریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے نارووال آمد پرکہا کہ پنجاب میں 42 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے، 4 ہزار 300 دیہات متاثر، فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بڑا المیہ ہے، اللہ کی طرف سے آزمائش ہے، پنجاب حکومت زخمیوں سمیت سب متاثرین کی مدد کرے، بولنے اور افسوس کی بہت باتیں ہیں، وقت ختم ہو جائے گا باب ختم نہیں ہو گا۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام نے خیبرپختونخوا میں مدد کی، ہم سب کو ایک ہونا ہوگا،جیسے دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان بنا، ویسا ہی سیلاب کے خلاف بھی بننا چاہیے، پنجاب حکومت عوام کے درمیان تفرقہ نہ ڈالے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سیلاب پر
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔