خیبرپختونخوا اسمبلی، گستاخ صحابہ کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کی قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
خیبرپختونخوا اسمبلی، گستاخ صحابہ کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کی قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی نے اصحاب رسول ۖ کی گستاخی میں ملوث افراد کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سواتی کی سربراہی میں ہوا، جے یو آئی (ف)کے رکن اسمبلی عدنان وزیر نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ الفاظ استعمال کرنے کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ الفاظ استعمال کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر غلیظ الفاظ استعمال کیے، معاملہ وفاقی حکومت، محکمہ داخلہ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کو بھیجا جائے،جب کہ اسمبلی کی جانب سے جوائنٹ انویسٹیگیشن کی جائے۔
عدنان وزیر نے مزید کہا کہ اسمبلی سیکریٹریٹ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ مشترکہ درخواست دیں، ملزم کو قانونی طور پر کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا، اس حوالے سے سعودی عرب میں بھی قانونی کارروائی کی سفارش کی جائے، جس کے لیے وفاقی حکومت کو باضابطہ خط لکھنے کی ضرورت ہے۔ جے یو آئی(ف)کے رکن کا کہنا تھا کہ گستاخانہ بیان پر ہاوس کی سطح پر سخت ردعمل دینا ہوگا، وفاقی اداروں کو شامل کرکے بین الاقوامی کارروائی کی جائے اور ملزم کے خلاف ایکسٹریڈیشن یا قانونی کارروائی کی جائے کیوں کہ یہ معاملہ پوری قوم کے جذبات کا ہے، گستاخانہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
بعد ازاں، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سواتی نے کہا کہ اس معاملے پر جوائنٹ قرارداد لائی جائے، صوبائی وزیر قانون نے جوائنٹ قرارداد لانے کی حمایت کردی۔اسپیکر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ یہ اہم نوعیت کا مسئلہ ہے، کروڑوں مسلمانوں کے جذبات اس معاملہ سے جڑے ہیں اس پر متفقہ قراداد پیش کی جائے۔بعد ازاں، جمعیت علما اسلام (ف)کے رکن اسمبلی محمد ریاض نے مشترکہ قرارداد پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری نے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی، صحابہ کرام کی شان میں گستاخی سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ملزم کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، بعد ازاں ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکچے کے ڈاکو سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہتھیار ڈالنا چاہیں تو قانون پر عمل کیا جائے، وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار کچے کے ڈاکو سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہتھیار ڈالنا چاہیں تو قانون پر عمل کیا جائے، وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار اسرائیل کیخلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کوگلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں، نواز شریف پیمرا نے میسرز حمزہ صادق نیوز نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچادیئے گئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے اماراتی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے بحالی کا آغاز، 12ستمبر سے جامع سروے ہوگاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی قرارداد لانے کی
پڑھیں:
بھارت خفیہ پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک محمد احمد خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم نے کلبھوشن یادیو اور جہلم ریلوے سٹیشنز سے بھارتی جاسوسوں کو پکڑا، یہی ثبوت ہیں جو ہم نے دنیا کے سامنے پیش کیے، انڈیا نے بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزامات لگائے، 150 دن گزر گئے، مگر بھارت کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی دراندازی اور دہشت گردی کے حوالے سے ہمارے مؤقف کو ثبوتوں سے ثابت کیا گیا ہے، بلوچستان میں بھارت پیسے دے کر لوگوں کو خریدتا ہے اور دہشتگردی کے مقاصد حاصل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مختلف پروکسیز کے ذریعے پاکستان میں مداخلت کی، ہم نے کلبھوشن یادیو اور جہلم ریلوے سٹیشنز سے بھارتی جاسوسوں کو پکڑا، یہی ثبوت ہیں جو ہم نے دنیا کے سامنے پیش کیے، انڈیا نے بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزامات لگائے، 150 دن گزر گئے، مگر بھارت کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ بھارت کی جنگی سوچ اور مودی کی الیکشن پالیسی خطرناک ہے، جنگ کس کو اچھی لگتی ہے؟ خون، بارود اور تڑپتی لاشیں کوئی پسند نہیں کرتا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ بھارتی مذموم عزائم کی شدید مذمت کی ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھاکہ پاکستان نے افغان مہاجرین کو طویل عرصے تک پناہ دی، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے ایک لاکھ سے زائد شہداء کی قربانیاں دیں، اے پی ایس سکول، کوئٹہ، لاہور سمیت کئی سانحات قوم کو آج بھی یاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پراکسی وار کے نتائج اچھے نہیں ہوتے، بھارت کو بھی اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے، پاکستان کی ملٹری انتہائی پروفیشنل ہے اور کسی کی برتری تسلیم نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو میرے شہریوں کو مارتے ہیں، عمارتوں کو جلاتے ہیں، وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں، ٹی ایل پی پر پابندی درست فیصلہ ہے۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ دہشتگرد تنظیموں کیساتھ کوئی بات چیت نہیں ہونی چاہیے، افغانستان کیساتھ مذاکرات نتیجہ خیز ہونے کی دعا ہے، ہم نے دنیا کے سامنے ٹھوس ثبوت رکھے، خالی الزامات نہیں لگائے، دنیا آج سب کچھ دیکھ رہی ہے، سچ چھپ نہیں سکتا۔