سیلاب زدگان کو بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے فوری امداد دی جائے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ سیلاب متاثرین تک بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے فوری امداد پہنچائی جائے، جس کی وزیراعظم نے یقین دہانی کرا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بلاول بھٹو متحرک، مریم نواز کی عمدہ کارکردگی کا اعتراف
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب سینٹرل پنجاب سے ہوتا ہوا ملتان اور جنوبی پنجاب پہنچ چکا ہے، ایسے وقت میں پیپلز پارٹی کے نمائندے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا فوکس ہمیشہ عوام کی خدمت پر ہے۔
لائیو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر ملتان میں متاثرین سے بات چیت کررہے ہیں۔ https://t.
— PPP (@MediaCellPPP) September 8, 2025
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب کے تین مراحل ہوتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں عوام کی جان بچانی ہوتی ہے اور حکومت اس پر بھرپور کام کر رہی ہے۔ دوسرا مرحلہ ریلیف کا ہوتا ہے، جس میں متاثرین کو راشن اور دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، اس کے لیے بھی حکومت اور عوام دونوں کوشش کر رہے ہیں کہ غریب عوام تک زیادہ سے زیادہ سہولتیں پہنچ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: قمبرشہدادکوٹ: بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب زدگان میں گھروں کی ملکیتی دستاویزات تقسیم کردیں
انہوں نے کہا کہ تیسرا مرحلہ سب سے اہم ہے، جب سیلاب گزر جاتا ہے تو متاثرین کی بحالی اور تعمیرِ نو کا عمل شروع ہوتا ہے۔ ہم صوبائی اور وفاقی حکومت دونوں سے کہیں گے کہ اس مرحلے میں عوام کو اکیلا نہ چھوڑیں اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دو، تین سال پہلے سندھ میں بڑا سیلاب آیا تھا، جہاں پیپلز پارٹی کی حکومت نے وفاقی حکومت اور عالمی برادری سے مدد مانگی، وسائل اکٹھے کیے اور متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ شروع کیا۔ بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ یہی منصوبہ پنجاب، خصوصاً جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے بھی شروع کیا جائے۔
انہوں نے ایک بار پھر زور دیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو کہا ہے کہ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین تک فوری امداد پہنچائی جائے اور وزیراعظم نے اس پر یقین دہانی کرا دی ہے کہ وہ متاثرین تک یہ مدد ضرور پہنچائیں گے۔
پریس کانفرنس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کی درخواست پر ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلاول بھٹو زرداری بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام پنجاب پیپلز پارٹی سیلاب شہباز شریف گھر ملتان وزیراعظمذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام پیپلز پارٹی سیلاب شہباز شریف گھر ملتان بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی نے کہا کہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3 نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3 نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، غیر سیاسی سوچ اور سازش کی وجہ سے کشمیر میں سیاسی ویکیوم پیدا کیا گیا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کشمیر کی صحیح معنوں میں نمائندگی کر سکتی ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکرگزار ہوں، کشمیر کے عوام سے وعدہ ہے کبھی اۃن کو مایوس نہیں کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ایک سیاسی اور جمہوری جماعت ہے، کشمیر کے عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے، ہماری جماعت آزاد کشمیر میں حکومت بنانےکی پوزیشن میں آگئی ہے۔