رواں سال کا سب سے طاقتور طوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع ہوگیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیٹگری 5 کے طوفان ملیسا کے باعث ہیٹی میں طوفانی بارشوں کے سبب 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جنوبی علاقوں میں پروازیں معطل کردی گئیں اور 3 ہزار سے زائد افراد کو پناہ گاہ منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان کے سبب ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹا تک پہنچ چکی ہے اور طوفان ملیسا کے آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمیکا سے ٹکرانے کے بعد طوفان ملیسا مشرقی کیوبا اور بہاماس پہنچ سکتا ہے۔

اس حوالے سے جمیکا کے حکام نے عوام کو اونچے مقامات اور محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے جبکہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ طوفان ملیسا سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: طوفان ملیسا

پڑھیں:

مریم نواز کی ای بزنس کیلئے 2 ہفتے کی ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت

فوٹو: اسکرین گریب۔سوشل میڈیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ای بزنس کے لیے 2 ہفتے کی ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے خصوصی اجلاس کی صدارت کی، جس میں پی آئی ٹی بی کے تحت ای بزنس پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مریم نواز نے ای بزنس پروجیکٹ کے اجراء پر مسرت کا اظہار کیا اور اس کے لیے 2 ہفتے کی ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے تمام محکموں کے این او سی ایک چھت تلے بروقت مہیا کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ای بزنس کی درخواستوں پر فوری فیصلے کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور محکموں کو اضافی نمبر ملیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہر 15 دن بعد خود ای بزنس سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کروں گی۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ سرخ فیتے کا خاتمہ میرا عزم ہے، ای بزنس کے ذریعے راتوں رات تبدیلی ممکن ہے، کسی کو اس کا حق مل جائے تو اس سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروبار کے لیے این او سی ملنے پر سالوں لگ جاتے ہیں اور لوگوں کے حوصلے بھی ٹوٹ جاتے ہیں، کاروبار کے پھیلاؤ کے لیے سسٹم کی کمزوریاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک، حکومت اور سسٹم پر عوام کا اعتماد بحال ہونا چاہیے، ہر شہری کے دل میں ریاست ماں کے جیسی ہونے کا احساس ضروری ہے۔


انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ای بزنس گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے، جائز کام کے لیے سفارش، رشوت اور خواری حکومت کی ناکامی کے مترادف ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت عوام کا کام کرنے کے لیے ہوتی ہے، روکنے کے لیے نہیں، لوگوں کے کام کرپشن کی نذر ہونا بدقسمتی ہے، کسی کا جینوئن کام ہونا بھی معجزہ لگتا ہے، یہ تصور ختم کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کیریبین جزائر میں رواں سال کا طاقتور ترین طوفان داخل، 3 افراد ہلاک
  • جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، اسرائیل کے غزہ پر حملے، 8 فلسطینی شہید
  • رواں سال کا طاقتور ترین طوفان کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع، اب تک 3 افراد ہلاک
  • مریم نواز کی ای بزنس کیلئے 2 ہفتے کی ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت
  • جمیکا اور ہیٹی کو طوفان میلیسا سے تباہی کا خطرہ
  • شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری
  • میرپور خاص: ایم ڈی کیٹ کے طلباء وطالبات سے انٹری ٹیسٹ لیاگیا
  • اوقیانوس میں اٹھنے والے طوفان ’ملیسا‘ سے امریکا میں اربوں ڈالرز کی تباہی کا خدشہ، ہنگامہ حالات کا اعلان
  • اسرائیل پر عدم اعتماد، امریکا نے جنگ بندی کی نگرانی کے لیے غزہ پر ڈرون پروازیں شروع کر دیں