پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے بحالی کا آغاز، 12ستمبر سے جامع سروے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے بحالی کا آغاز، 12ستمبر سے جامع سروے ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی اورامداد کے عمل کا باقاعدہ آغازکردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں 12ستمبرسے متاثرہ علاقوں میں جامع سروے کیا جائے گا جس میں مختلف ادارے مل کرنقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگائیں گے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیرصدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس لاہورمیں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید قاضی، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا سمیت دیگرمحکموں کے اعلی افسران شریک ہوئے۔ریلیف کمشنرنے بتایا کہ سروے میں اربن یونٹ، پاک فوج، ریونیو فیلڈ اسٹاف، زراعت، لائیواسٹاک اوردیگرمحکموں کے نمائندے شامل ہوں گے۔سروے میں جانی نقصان، مکانات، فصلوں اورمویشیوں کے نقصانات کا مکمل ریکارڈ تیار کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ اب تک صوبے کے 4,155 موضع جات میں 41 لاکھ 51 ہزارسے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس جبکہ تباہ شدہ گھروں اور فصلوں کے مالکان کو بھی مالی امداد دی جائے گی، مویشیوں کے نقصانات پر بھی معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امدادی پیکج کی حتمی منظوری وزیراعلی مریم نوازشریف خود دیں گی تاکہ شفاف اور بروقت امداد یقینی بنائی جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کی ملاقات، اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقعوں اور منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کی ملاقات، اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقعوں... امریکی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معدنیات کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط وزیراعظم نے منصور قادر کو الیکشن کمشنر پی سی بی تعینات کردیا صدر آصف زرداری نے کمانڈر اماراتی بحریہ کو نشانِ امتیاز (ملٹری)سے نواز دیا پی ٹی آئی کاعلیمہ خان سے اظہار یکجہتی کیلئے تمام ارکان قومی اسمبلی کو کل اڈیالہ پہنچنے کا حکم سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد، ماہ اگست میں 3ارب 10کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔