پاکستان نے انسانی تاریخ کا سب سے بھیانک تجربہ جھیلا، اب ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی تاریخ کا سب سے بھیانک تجربہ جھیلا لیکن اب ملک دوبارہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہو رہا ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار ہمیشہ سی پیک میں شراکت داری کے خواہش مند تھے مگر بدقسمتی سے ہم نے اپنی ہی ترقی کو نقصان پہنچایا۔ ایک قوت کو کہا گیا کہ نیوکلیئر پاور کی باگ ڈور سنبھالو اور حکومت چلاؤ، لیکن یہ ذمے داری ایسے شخص کو دی گئی جس نے یونین کونسل تک نہیں چلائی تھی۔ اس فیصلے نے پاکستان کی پوری گروتھ کو کریش کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ چین جیسا دوست ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا مگر ہم نے اسے کرپشن کے طعنے دیے اور اس کے سرمایہ کاروں کو یہاں سے ویتنام جانے پر مجبور کیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاست کو ہم نے سوشل میڈیا کا کھیل بنا دیا، یکم اپریل 2022 کو پاکستان کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جا رہی تھیں اور لوگ شرطیں لگا رہے تھے کہ پاکستان کتنے دن میں سری لنکا جیسا ہوگا۔
احسن اقبال نے کہا کہ اب “اڑان پاکستان” پروگرام دوبارہ شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد ملکی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا مصنوعی ذہانت کی بات کر رہی ہے جبکہ پاکستان نے 2016 میں ہی نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس قائم کر لیا تھا۔
Post Views: 3.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
سٹی 42: سندھ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ انسانی حقوق کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے، ان کی تعیناتی سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔
محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر کو پانچ سال کی مدت کے لیے کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق چیئرپرسن اقبال احمد ڈیتھو کو عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن کا منصب خالی تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئی تقرری سے کمیشن کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی اقدامات کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سابق نگران وزیر اعلی سندھ بھی رہے۔