کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں 100 انڈیکس مسلسل نئی بلند ترین سطحیں عبور کررہا ہے۔

منگل کے روز بازار حصص میں 399 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 486 پوائنٹس پر پہنچا اور کچھ ہی دیر بعد 533 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 621 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح کو چھو گیا۔

گزشتہ روز پیر کو بھی بازارِ حصص میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں انڈیکس تاریخ ساز بلندی پر پہنچ گیا تھا۔ سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور مثبت کاروباری رحجانات کے باعث پیر کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 691 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار 969 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں مزید تیزی کے ساتھ انڈیکس 1274 اور پھر 1692 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 55 ہزار 969 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی پی ایس ایکس میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی اور انڈیکس نے ایک لاکھ 54 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کی تھی۔ نئے ہفتے کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد واضح طور پر بحال نظر آرہا ہے، جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ لگاتار تاریخ رقم کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پوائنٹس کی ایک لاکھ

پڑھیں:

اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری

وفاقی دارالحکومت میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ فوڈ سے ڈیل کرنے والے تمام عملے کے لیے سیفٹی کیپ استعمال کرنا لازمی ہوگا۔

ایس او پیز کے مطابق کیپ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی قرار دیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ/ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔

فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن ریسٹورنٹس کی نشاندہی کریں جہاں پر عملہ بغیر کیپ کے کام کررہا ہے۔

ڈاریکٹر فوڈ اتھارٹی نے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے ٹیموں کو مختلف ایریاز میں انسپکشنز کی ہدایت بھی جاری کردی۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی ٹیمز ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس/ریسٹورنٹس کی سرپرائز انسپکشن کریں، شہری خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کاروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں جگر کے ایک ہزار ٹرانسپلانٹس مکمل کرکے پی کے ایل  آئی نے تاریخ رقم کردی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری 
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
  • مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ