بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز
ڈھاکہ:سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت کے الزام میں 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے سابق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا سنادی، ان پر عدالتی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام تھا۔
رپورٹ کے مطابق حسینہ واجد نے ان پر مقدمہ درج کرنے والوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی، عدالت نے بیان کو توہین آمیز اور عدالت کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعلمی، ادبی، تاریخی اور ثقافتی اداروں کیلئے وزیراعظم کا اعلان قوم کیلئے خوشخبری ہے: سینیٹر عرفان صدیقی ہم تائیوان کے کسی بھی علیحدگی پسند اقدام کو کبھی برداشت نہیں کریں گے، چین کی ریاستی کونسل کا تائیوان امور کا دفتر قومی اسمبلی میں کس کا راج؟ مخصوص نشستوں نے گیم بدل دی خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت میں 37 کروڑ کی مالی بے ضابطگی اسلام آباد پولیس کی کامیابی: ثنا یوسف قتل سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس سوات میں سیاحوں کو بروقت ریسکیو کیوں نہیں کیا گیا؟ پشاور ہائیکورٹ ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے قانون کی حتمی منظوری دیدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حسینہ واجد
پڑھیں:
عدالت نے بچیوں کو سوتیلے باپ کے حوالے کرنے سے روک دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251003-08-19
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے 2 یتیم بچیوں کو سوتیلے باپ کے حوالے کرنے کی درخواست خارج کر دی۔ جسٹس چودھری سلطان محمود نے کیس کی سماعت کی، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد اعظم چغتائی عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بچیوں کے حقیقی والد اور والدہ وفات پا چکے ہیں، اس وقت دونوں بچیاں اپنے نانا کے زیرِ کفالت ہیں لیکن ان کے پاس مالی وسائل محدود ہیں۔ وکیل نے کہا کہ بچیوں کے بہتر مستقبل کے لیے ان کا سوتیلا باپ پرورش کرنا چاہتا ہے لہٰذا عدالت بچیوں کو اس کے حوالے کرنے کا حکم دے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ بچیاں اپنے نانا کے پاس محفوظ ہیں اور انہیں سوتیلے باپ کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے کہاکہ سوری، بچیوں کو سوتیلے باپ کے حوالے نہیں کر سکتے۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست خارج کر دی۔