عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
ڈھاکہ (اوصاف نیوز)سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت کے الزام میں 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے سابق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا سنادی، ان پر عدالتی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام تھا۔
رپورٹ کے مطابق حسینہ واجد نے ان پر مقدمہ درج کرنے والوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی، عدالت نے بیان کو توہین آمیز اور عدالت کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔
جسٹس منصور علی شاہ کا سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کے نام ایک اور خط، سینیارٹی پر سوالات اٹھادیئے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
9 مئی کیسز میں سزا، عبداللطیف چترالی نے عدالت میں سرنڈر کردیا، جیل دیا گیا
اسلام آباد:9 مئی کیسز میں سزا پانے والے سابق ایم این اے عبداللطیف چترالی نے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سرنڈر کردیا، جج نے انہیں جیل بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عبداللطیف چترالی کی جانب سے سرنڈر کرنے کے حوالے سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ متعلقہ عدالت میں سرنڈر کیا جائے اس لیے عبداللطیف چترالی نے انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 میں گرفتاری پیش کی ہے۔
عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ لطیف صاحب! آپ نے ایویں دیر کردی، یہ بھی اچھا ہے پیش ہوگئے۔
عدالت نے عبداللطیف چترالی کو سزا پر عمل درآمد کے لیے جیل منتقل کرنے کا حکم دےدیا۔
واضح رہے کہ عبداللطیف چترالی کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔