سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت کا حکم، ’اپنے کیے کی سزا مل گئی‘
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
بنگلہ دیش میں انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ سننے والی خصوصی عدالت نے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزا سنا دی ہے۔ 3 رکنی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے فیصلہ دیتے ہوئے 2 الزامات کے تحت سزائے موت اور 3 الزامات کے تحت عمر قید کی سزا سنا دی۔
سوشل میڈیا صارفین اس سزا پر مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم اور وسیع پیمانے پر عوام کے قتل پر سزائے موت کی سزا سنا دی۔ بیشک، اللہ ظالم کو مہلت دیتا ہے مگر اس کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے۔
بنگلہ دیش کی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم اور وسیع پیمانے پر عوام کے قتل پر سزائے موت کی سزا سنا دی۔ بیشک، اللہ ظالم کو مہلت دیتا ہے مگر اس کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے۔
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) November 17, 2025
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنگلہ دیش میں آج جو واقعہ پیش آیا ہے، وہ پوری دنیا کے لیے ایک ایسا عبرت ناک درس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منظر نامہ اُن تمام جابروں، ظالموں، جھوٹ اور ظلم پر مبنی حکمرانی چلانے والوں، اور عدل و انصاف کا خون کرنے والوں کے لیے ایک واضح تنبیہ ہے کہ انجام بالآخر سب کے سامنے آتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آج اُن تمام مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے یہ ستم برداشت کیے، اور بنگلہ دیش کی ترقی، خوش حالی اور اسلامی تشخص کے استحکام کے لیے دُعا گو ہیں۔
بنگلہ دیش میں آج جو واقعہ پیش آیا ہے، وہ پوری دنیا کے لیے ایک ایسا عبرت ناک درس ہے جو روزِِ روشن کی طرح واضح ہے۔ بھارتی پروردہ شیخ حسینہ واجد، نے اقتدار کے پندرہ برسوں میں جس طرح جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا، عدالتی فیصلوں کو انتقام کا ہتھیار بنایا اور فسطائیت پر مبنی طرزِ…
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) November 17, 2025
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں اپوزیشن لیڈروں کو بدترین ظلم کا نشانہ بنایا۔ کئی بزرگ سیاستدانوں کو پھانسی کی سزا دی۔ نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو جیل میں ڈالا۔ 1400 طلبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ آج شیخ حسینہ کو خود پھانسی کی سزا سنا دی گئی۔ ظالم سمجھتے ہیں کے ان طاقت ہمیشہ رہے گی۔
اپنے دور حکومت میں اپوزیشن لیڈروں کو بدترین ظلم کا نشانہ بنایا۔ کئی بزرگ سیاستدانوں کو پھانسی کی سزا دی۔ نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو جیل میں ڈالا۔ 1400 طلبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ آج شیخ حسینہ کو خود پھانسی کی سزا سنا دی گئی۔ ظالم سمجھتے ہیں کے ان طاقت ہمیشہ رہے…
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 17, 2025
خیال رہے کہ شیخ حسینہ پر 2024 میں طلبہ تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات دینے اور وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا الزام ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق مظاہروں کے دوران 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حسینہ واجد حسینہ واجد سزا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حسینہ واجد حسینہ واجد سزا شیخ حسینہ واجد کو پھانسی کی سزا کی سزا سنا دی بنگلہ دیش سزائے موت کے خلاف کے لیے
پڑھیں:
صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔(جاری ہے)
منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے یورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔