کراچی میں عاشورہ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
سیکیورٹی اداروں نے عاشورہ کے موقع پر کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا ہے۔
اورنگی ٹاؤن اور لیاری سے سیکیورٹی اداروں نے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 5واں فرار ہوگیا ہے، جو چاروں ملزمان کا ہینڈلر تھا۔
ذرائع کے مطابق خاتون کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ عاشورہ کے جلوس میں شامل ہونا تھا، فرار ہونے والے ملزم کے پاس ڈرون، دھماکا خیز مواد اور دیگر سامان تھا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کافی عرصے سے کراچی میں رہائش پذیر اور سلیپر سیل تھے، ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، خطرناک دہشتگرد تنظیم کے اہم رکن سمیت 18دہشتگرد گرفتار
محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 18 دہشت گردوں کو گرفتار لیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں لاہور، منڈی بہاالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، نارووال، پاکپتن اور بھکر میں کی گئیں۔
کارروائیوں کے دوران ایک خطرناک دہشت گرد تنظیم کے اہم رکن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، دہشت گرد پنجاب کے ایک شہر میں دہشت گردی کی پلاننگ کر چکا تھا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ای آئی ڈی اور 3 ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے ہیں۔