ملک میں داخلے کی کوشش کرنیوالے 8 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور کے قریب سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے سرحد پار کرنے کی کوشش کی جس پر تحصیل لوئی ماموند میں سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشتگرد غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد لوئی ماموند کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی کوشش
پڑھیں:
اوپن کرنسی مارکیٹ میںمیںڈالر کی قدر میں تیزی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)پیرکوانٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میںمیںڈالر کی قدر میں تیزی رہی ۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میںڈالر25پیسے بڑھ کر 284.45 روپے ہوگیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق منگل کومقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر24پیسے بڑھ کر ڈالر 286.64روپے ہو گیا۔ یورو کی قدر 56پیسے گھٹ کر337.64روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پائونڈ بھی1.62روپے کے خسارے سے390.77روپے پر فروخت ہوا۔