جموں کشمیر نیشنل ا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سینئر لیڈر زاہد آصف آزادی انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہجیرہ‘راولاکوٹ ( آن لائن)چل دئیے چمن سے حسرت بہار لیکر جواں سال آزادی پسند طالب علم رہنما اور جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے سینئر لیڈر زاہد آصف آزادی جموں کشمیر کا خواب آنکھوں میں سجائے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی اچانک وفات کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سوشل میڈیا پر اس کیزمانہ طالب علمی کے ساتھیوں نے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے جمعہ کے روز آبائی گاؤں نڑیول میں نماز جنازہ میں ازاد کشمیر بھر سے تحریکی ساتھیوں سمیت مقامی سطح پر بھاری بھر تعداد میں لوگ شریک ہوئے جس کے بعد انہیں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کیا گیا ۔جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر اسرار یوسف سنئیر لیڈر ملک الیاس نیشنل عوامی پارٹی کے سابق صدر لیاقت حیات جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل عادل خان نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق صدر عمران مسعود نے ان کی موت کو عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی جدوجہد کا اہم کردار ہمارے لیے آج بھی قابل تقلید ہے اور ہم عہد کرتے ہیں کہ انکے ادھورے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری و ساری رہے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیڈریشن کے
پڑھیں:
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نغمہ ’’کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر‘‘ ریلیز
یومِ شہدائے جموں کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک نیا نغمہ ’’کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر‘‘ ریلیز کیا ہے، جو اہلِ کشمیر کی قربانیوں، عزم اور پاکستان سے وفا کی لازوال داستان پیش کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا جاری کردہ یہ نغمہ معصوم کشمیریوں کی شہادتوں اور وفا کی داستانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ نغمہ میں 6 نومبر کے سانحۂ جموں سے لے کر آج تک اہلِ کشمیر کے آزادی کی خاطر اپنے لہو سے تاریخ سینچنے کے واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ظلم کے اندھیروں میں اُمید اور آزادی کی روشنی کا واضح پیغام دیتا ہے۔ اس میں کشمیر کے بہادر عوام کا پاکستان سے رشتہ، عہدِ وفا اور قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمے کا ہر بول کشمیریوں کے جذبۂ حریت اور استقامت کی ترجمانی کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے نغمے میں کشمیریوں کی قربانیوں کو تاریخ کی روشن حقیقت اور عزم و استقلال کا پیغام قرار دیا گیا ہے۔ نغمے میں اس حقیقت کو بھی واضح کیا گیا ہے کہ آج بھی کشمیر کے بہادر لوگ اس عہد پر قائم ہیں کہ ان کی منزل پاکستان اور ان کا مقدر آزادی ہے۔
یہ نغمہ نہ صرف کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ پاکستان کے ساتھ ان کے نہ ٹوٹنے والے تعلق کی بھی پراثر تصویر پیش کرتا ہے۔