صحافی برادری مشکلات کا شکار ہے ، صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کردار ادا کرے ۔ معروف صحافی و مصنف ذبیح اللہ بلگن کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں “پہچان “ اراکین کی گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2025ء) معروف صحافی و مصنف ذبیح اللہ بلگن کی وطن واپسی پر ان کے اعزاز میں الامین اکیڈمی کے سربراہ پیر ضیاء الحق نقشبندی نے عشائیہ کا اہتمام کیا ۔ عشائیہ میں صحافیوں ، ایڈیٹرز اور کالم نگاروں کے پلیٹ فارم “پہچان” کے اراکین شاہد نذیر چودھری ، اشرف سہیل ، عامر خاکوانی ، عرفان اطہر ، خالد ارشاد صوفی ، فرخ شہباز وڑائچ شریک ہوئے ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے “پہچان” اراکین کا کہنا تھا کہ پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافی ان دنوں مالی مشکلات کا شکار ہیں ۔ ایک کے بعد ایک اخبار بند ہو رہا ہے جس سے سینکڑوں صحافی بےروزگار ہوگئے ہیں۔(جاری ہے)
پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کو ڈیجیٹل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی تربیت دینی چاہیے تاکہ وہ موجود دور کے میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی صلاحیتیوں کا مظاہرہ کر سکیں ۔ “پہچان” اراکین کا کہنا تھا کہ اب صحافت کی شکل تبدیل ہوچکی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ صحافی برادری بھی صحافت کے نئے اسلوب کو سمجھے اور اختیار کرے ۔ سمجھ لینا چاہیے کہ موجودہ دور میں صحافت کیلئے صرف قلم ہی نہیں کیمرہ کی بھی ضرورت ہے اور کیمرہ کو قلم کی طرح بروئے کار لانا پڑے گا ۔ عشائیہ کے موقع پر معروف صحافی و تجزیہ نگار عامر خاکوانی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ “پہچان” اراکین نے عامر خاکوانی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اراکین اسمبلی عوام کے حقیقی نمائندے ہیں، سرفراز بگٹی
مختلف شخصیات سے ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکر اجتماعی مفاد میں فیصلے کر رہی ہے، تاکہ ترقی و امن کا عمل مزید مضبوط ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری، اراکین صوبائی اسمبلی انجینیئر زمرک خان اچکزئی، سید ظفر آغا، حاجی طور خان اتمانخیل اور بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں صوبے کی سیاسی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت شفاف طرز حکمرانی، بہتر سروس ڈیلیوری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی عوام کے حقیقی نمائندے ہیں۔ ان کی تجاویز اور آراء صوبائی پالیسیوں کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اجتماعی مفاد میں فیصلے کر رہی ہے، تاکہ ترقی و امن کا عمل مزید مضبوط ہو۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس کے لیے سرمایہ کاری کے فروغ، نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہتر مواقع اور بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کو فعال بنا دیا گیا ہے، تاکہ کاروباری ماحول بہتر ہو، سرمایہ کاروں کو سہولتیں ملیں اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔ انہوں نے اس موقع پر اراکین اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے حلقہ انتخاب کے عوام کی فلاح سے متعلق تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت سیاسی ہم آہنگی، ترقیاتی تسلسل اور عوامی مفاد کے ایجنڈے پر ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہی ہے۔