پی ٹی آئی کا اراکین اسمبلی سے پھر وفاداری حلف لینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
پشاور/ اسلام آباد:
آئی این پی) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد وفاداری تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے ایک بار پھر حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کیاگیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے 35 آزاد ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کے حوالے سے حلف نامہ لینے کا امکان ہے،اجلاس میں محرم کے بعد تحریک چلانے کی حکمت عملی بھی زیرغور لائی جائے گی۔
صوبائی سیکرٹری اطلاعات ملک عدیل کاکہنا تھا کہ ہماری وفا داریاں بانی چیئرمین کے ساتھ ہیں، ہم پہلے ہی حلف نامہ پارٹی کے پاس جمع کرا چکے ہیں۔
مزید برآں میڈیا سے بات چیت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ماضی میں اسمبلیوں سے نکلنے کاآج تک خمیازہ بھگت رہے ، دو صوبائی اسمبلیاں توڑنا ہماری بہت بڑی غلطی ثابت ہوا۔اب کوئی نہیں جائیگا، انھوں نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی سے استعفوں کا امکان مسترد کر تے ہوئے کہا ہم اسی اسمبلی کے میدان سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسمبلی سے
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، رائے شماری کیلئے اجلاس کل طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف پیپلز پارٹی کی تحریکِ عدم اعتماد پر رائے شماری کے لیے آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کے لیے 35 سے زیادہ اراکین کی حمایت حاصل کر لی ہے۔
دوسری جانب تحریکِ انصاف نے اس اِن ہاؤس تبدیلی کے عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر پی ٹی آئی عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 14 منحرف اراکین کی مدد سے حکومت بنانا پیپلز پارٹی کی کیسی جمہوریت ہے؟
جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے رائے شماری میں غیر جانب دار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم انوارالحق نے تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا کرنے اور اس پر اپنا جواب دینے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
ادھر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے آزاد کشمیر کے نامزد وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ بلاول بھٹو نے گفتگو میں کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کا حل آپ کی بنیادی ذمہ داری ہے، عوامی رابطوں کو مزید مضبوط بنائیں تاکہ لوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ رہیں۔