data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لاہور کی جیل میں قید اعلیٰ قیادت نے ملک کے موجودہ سیاسی و معاشی بحران سے نکلنے کے لیے فوری مذاکرات کی اپیل کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  جیل سے جاری مشترکہ بیان میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک بدترین سیاسی، آئینی اور معاشی بحران سے دوچار ہے اور اس سے نکلنے کا واحد راستہ بامعنی اور سنجیدہ مذاکرات ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ مذاکرات کا آغاز سیاسی سطح پر کیا جائے اور بعد ازاں مقتدر حلقوں کو بھی اس عمل کا حصہ بنایا جائے، ہمیں ایک نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت ہے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکجا کرے۔

تحریک انصاف رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذاکراتی عمل میں لاہور کی جیلوں میں قید پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ تمام فریقین کا مؤقف سنا جا سکے،مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے لیے پارٹی کے بانی و قائد عمران خان تک رسائی کو آسان بنایا جائے تاکہ وہ اس عمل میں رہنمائی فراہم کر سکیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ سیاسی عمل اور آئینی راستے پر یقین رکھا ہے اور ہم اب بھی اس موقف پر قائم ہیں کہ تمام مسائل کا حل صرف اور صرف بات چیت اور افہام و تفہیم سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے موجودہ حکومت، تمام سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے مؤقف سے ہٹ کر ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کا راستہ اختیار کریں تاکہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کا دیرپا اور پائیدار حل نکالا جا سکے۔

خیال رہےکہ لاہور جیل سے جاری اس اہم بیان پر ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمودالرشید، شاہ محمود قریشی اور اعجاز احمد چوہدری کے دستخط موجود ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ سطحی قیادت اس وقت مذاکرات کے ذریعے ہی ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کو واحد حل سمجھتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تحریک انصاف

پڑھیں:

جائیداد نیلامی کیس، 14 سال زیر التوا، درخواست خارج کی جاتی ہے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے جائیداد نیلامی کیس سے متعلق فیصلہ جاری کردیا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، فیصلے میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ میں اپیل 10 سال تک زیر التوا رہی جبکہ سپریم کورٹ میں اس کی مزید 3 سال سماعت ہوئی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ جائیداد نیلامی کیس 14 سال زیر التوا رہا، اس کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔

عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں کہا گیا کہ انصاف میں تاخیر اکثر انصاف کو ختم کر دیتی ہے، تاخیر سے انصاف عوام کے اعتماد کو مجروح کرتا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ آئین بروقت اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، ملک میں 22 لاکھ سے زائد مقدمات زیرِ التوا ہیں۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ انصاف میں تاخیر کمزور طبقات کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ ہے، سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کے باوجود تقریباً 56 ہزار مقدمات زیر التواء ہیں۔

فیصلے میں جسٹس منصور شاہ نے کہا کہ جدید کیس مینجمنٹ اور مصنوعی ذہانت سے تاخیر ختم کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نظام انصاف میں مصنوعی ذہانت کو استعمال کیا جائے: سپریم کورٹ
  • نظام انصاف میں مصنوعی ذہانت کو استعمال کیا جائے، سپریم کورٹ
  • جائیداد نیلامی کیس، 14 سال زیر التوا، درخواست خارج کی جاتی ہے، سپریم کورٹ
  • ترقیاتی منصوبوں کی ٹائم لائن، تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے‘مریم نواز شریف
  • لاہور ،یومِ آزادی کے موقع پر چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود کی زیرِ صدارت ایوانِ اقبال میں خصوصی سیمینارکاانعقاد
  • (سندھ بھر میں جشنِ آزادی )عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک انصاف کی ریلیاں
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہوسکی
  • یوم آزادی: لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری
  • 78 ویں یومِ آزادی پر سیاسی و حکومتی قیادت کا قوم کے نام پیغام، اتحاد، قربانی اور ترقی کے عزم کا اعادہ
  • یومِ آزادی پاکستان، امریکی کانگریسی رہنماؤں کے خیر سگالی پیغامات