کراچی (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں بڑا جھٹکا، دو اہم اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں جس میں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

فریال تالپور سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر و ایم ایل اے چودھری رفیق نیئر اور وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کی ملاقات ہوئی۔

زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے اپنے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیر کاز کو مضبوطی سے آگے بڑھانے اور آزاد کشمیر کی ترقی و بہبود کا واحد سیاسی پلیٹ فارم قائدِ عوام شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پارٹی ہے، اس کی قیادت اب بلاول بھٹو کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

فریال تالپور نے چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ کو ان کے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر و پی پی پی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز اور چودھری محمد ریاض بھی موجود تھے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ پر شدید بمباری، 95 فلسطینی شہید ہوگئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چودھری رفیق نیئر اور پیپلز پارٹی میں جاوید بٹ

پڑھیں:

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، رائے شماری کیلئے اجلاس کل طلب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف پیپلز پارٹی کی تحریکِ عدم اعتماد پر رائے شماری کے لیے آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کے لیے 35 سے زیادہ اراکین کی حمایت حاصل کر لی ہے۔

دوسری جانب تحریکِ انصاف نے اس اِن ہاؤس تبدیلی کے عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر پی ٹی آئی عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 14 منحرف اراکین کی مدد سے حکومت بنانا پیپلز پارٹی کی کیسی جمہوریت ہے؟

جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے رائے شماری میں غیر جانب دار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم انوارالحق نے تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا کرنے اور اس پر اپنا جواب دینے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

ادھر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے آزاد کشمیر کے نامزد وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ بلاول بھٹو نے گفتگو میں کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کا حل آپ کی بنیادی ذمہ داری ہے، عوامی رابطوں کو مزید مضبوط بنائیں تاکہ لوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ رہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی اور کشمیر کے عوام کا رشتہ تین نسلوں پر محیط ہے، کوئی سازش اسے کمزور نہیں کر سکتی، بلاول بھٹو
  • آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟
  • آزاد کشمیر اسمبلی میں انورالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم منتخب
  • وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہوگی
  • آزاد کشمیر، چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج
  • آزاد کشمیر عدم اعتماد: انوارالحق برقرار رہیں گے یا فیصل راٹھور نئے وزیراعظم؟ اسمبلی اجلاس آج
  • بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کی ملاقات
  • آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل
  • وزیر تعلیم آزاد کشمیر دیوان علی چغتائی پیپلز پارٹی میں شامل
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، رائے شماری کیلئے اجلاس کل طلب