اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی ٹی ڈی سی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے فوری عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کے لئے خصوصی ٹورزم زون بنائے جائیں، پاکستان کو ایک ٹورزم برانڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کرایا جائے، صوبوں کے تعاون سے پورے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں، ملکی ترقی کے وڑن کے تحت پاکستان کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے شعبہ سیاحت میں زر مبادلہ کمانے کی لا محدود استعداد موجود ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل اور لازوال خوبصورتی سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی علاقوں میں برف پوش پہاڑ، جنگلات، دریا حتیٰ کہ میدان اور ریگستانی علاقے اور ایسے دیگر قدرتی وسائل کی بدولت ہمارا ملک دنیا میں کسی بھی ملک سے سیاحت کے ضمن میں کم نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی کے وژن کے تحت پاکستان کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے۔ بین الاقوامی سیاحوں کی پاکستان کے سیاحتی مقام پر آمدورفت کو سہل بنانے کے لئے پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر مل کر کام کریں۔ اندرون ملک سیاحت اور ملکی سیاحوں کی تفریحی مقامات پر آمد کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ، ٹورزم سیکٹر میں مستقل سرمایہ کاری کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جائے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں شعبہ سیاحت کی استعداد کو بروئے کار لانے کے لئے تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے شمالی علاقوں جیسے سیاحتی مقامات کی تشہیر، میڈیکل ٹورزم اور دیگر اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔ وزیراعظم ساہیوال سے تعلق رکھنے والے آزاد منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چوہدری عثمان علی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ رکن قومی اسمبلی عثمان علی نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ سال کے بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں متعلقہ حلقے کے امور پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف جولائی کے پہلے ہفتے آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی باکو پہنچے گا۔ وزیراعظم آذربائیجان میں 17 ویں اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ای سی او کا دو روزہ 17 واں اجلاس 3 جولائی کو خان کندی میں شروع ہو گا۔ دورہ آذربائیجان میں وزیراعظم آذربائیجانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریںگے۔ ای سی او سمٹ میں سربراہان مملکت و حکومت‘ وزراء مبصر ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔ ای سی او سمٹ میں بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔ آذربائیجان کے متعدد شہروں میں یکم سے 4 جولائی تک ای سی او ویک منایا جا رہا ہے۔ دو جولائی کو لاچن میں ای سی او ویمن فورم‘ فوصلی میں چھٹا بزنس فورم‘ اہم سرگرمیاں ہوں گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سیاحت کے فروغ پاکستان کو شہباز شریف کریں گے کے لئے

پڑھیں:

مریم نواز کا برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر پیغام

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-08-25
لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے، بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور پرتشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ نفرت، عدم برداشت اور نا اتفاقی کا خاتمہ محبت، برداشت اور اتفاق کے ساتھ ہی ممکن ہے ، آئیے آج ہم دنیا کو رواداری کیساتھ سب کے رہنے کیلئے ایک بہتر جگہ بنانے کا عہد کریں۔رواداری اختیار کریں اوربرداشت کے راستے پر چلیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا پہلے ہی عدم برداشت کے باعث بے شمار مسائل میں الجھی ہوئی ہے، ہمیں معاشرے کو پر امن رکھنے کیلئے رواداری کی راہ پر چلنا ہوگا، نبی پاک ﷺ کی زندگی رواداری اور بردباری کا بہترین نمونہ ہے،آپ ﷺ دشمنوں کے ساتھ بھی رواداری کا مظاہرہ کرتے۔ انہوں نے کہاکہ دین اسلام پرامن رہنے اور رواداری اختیار کرنے کا درس دیتا ہے۔ معاشرہ برداشت اور رواداری کے رویوں کا متلاشی ہے۔ منفی رویوں سے نہ صرف خاندان بلکہ معاشرے تباہی کی طرف جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کے رویوں کے سدباب کیلئے مثبت سوچ اور بہترین طرز عمل اپنانا ہوگا۔ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی روش اختیار کرنا ہوگی، معاشرے کے ہر طبقے کوبرداشت اورتحمل کے رجحان کو پروان چڑھانے میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیئے اور آج ہم برداشت و رواداری کو فروغ دینے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کاا عادہ کرتے ہیں ۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو انتشار نہیں،امن کی ضرورت ہے،احسن اقبال
  • کراچی سرکلر ریلوےشہر کی ضرورت ہے، جلد بحال کریں گے،وزیراعظم
  • این ایف سی کا ابتدائی اجلاس پھر مؤخر، سیاسی مشاورت کی جائے گی
  • مریم نواز کا برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر پیغام
  • برداشت‘ احترام اور ہم آہنگی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، روبینہ خالد
  • برداشت کا فروغ ملکی ترقی اور امن کیلئے ناگزیرہے، وزیراعظم
  • پاکستان کو 26ویں اور27ویں ترمیم نے استحکام دیا ہے،ملک کو استحکام دینے کیلئے اور ترمیم کرنا پڑی تو کریں گے،طلال چودھری
  • صدر مملکت اور وزیراعظم کا باہمی احترام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
  • نواز شریف لندن پہنچ گئے‘2 ہفتے قیام کریں گے
  • ای کامرس کے فروغ کیلیے ورک فورس روڈ میپ کی ضرورت