آن لائن محبت: امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کی دُلہن بننے دیر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی، امریکی ریاست شکاگو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون پاکستان کے علاقے دیر اپر آ پہنچی، جہاں وہ مقامی نوجوان ساجد زیب خان سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون اونیجا سے ملاقات، ویڈیو وائرل
پولیس ذرائع کے مطابق امریکی خاتون ساجد زیب خان سے شادی کے لیے پاکستان پہنچی ہیں، تاہم نوجوان نے پولیس کو آگاہ کیا ہے کہ انہیں کسی قسم کی سیکیورٹی درکار نہیں کیونکہ وہ دونوں مکمل طور پر باہمی رضامندی اور گھروالوں کی اجازت سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔
ساجد زیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی مینڈی سے پہلی بار ملاقات دو سال قبل فیس بک کے ذریعے ہوئی تھی۔ دونوں میں رابطہ بڑھا، دوستی محبت میں بدلی اور آخر کار مینڈی نے ساجد کو پروپوز کردیا۔ ساجد کے مطابق اس نے بھی فوراً ہاں کردی اور دونوں نے اپنے اپنے خاندان کو اعتماد میں لے لیا۔
ساجد نے مزید بتایا کہ مینڈی ایئرہوسٹس ہے اور امریکی شہر شکاگو کی رہائشی ہے۔ وہ اتوار کے روز اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی جہاں اس کا شاندار استقبال گلدستوں سے کیا گیا، بعد ازاں وہ اسلام آباد سے براہِ راست دیر اپر کے علاقے عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ پہنچی جہاں مقامی افراد نے اس جوڑے کا خیر مقدم کیا۔
ساجد کا کہنا ہے کہ نکاح کی تقریب اسلامی اصولوں اور مقامی رسم و رواج کے مطابق انجام دی جائےگی۔
دوسری جانب مینڈی نے ساجد کے ساتھ اس کے گھر میں بیٹھ کر ایک ویڈیو بیان میں کہاکہ وہ پہلی بار پاکستان آئی ہیں، اور یہاں آکر انہیں اندازہ ہوا کہ پاکستان نہایت خوبصورت، پُرامن اور محبت سے بھرپور ملک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محبت کے لیے پاکستان آنے والی بھارتی خاتون انجو واپس کیوں جا رہی ہے؟
اس دلچسپ داستان نے مقامی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے، اور لوگ اسے سوشل میڈیا کے ذریعے جڑنے والے رشتوں کی ایک کامیاب مثال قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی خاتون آن لائن محبت دلہن دیر سوشل میڈیا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون ا ن لائن محبت دلہن سوشل میڈیا وی نیوز امریکی خاتون
پڑھیں:
جامعہ مظہر العلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن میں جشن آزادی کی تقریب
کراچی: جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن میں یوم آزادی کے موقع پر ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پرجامعہ کے احاطے میں پرچم کشائی کی گئی اور طلباء کی جانب سے وطن عزیر سے محبت کے اظہار میں تقاریر، ٹیبلوز، نعت اور قومی نغمے پیش کئے گئے۔
مقررین نے طلباء و نوجوان نسل کو تحریک پاکستان کے مختلف واقعات سنائے اور قربانیوں کی لازوال داستانوں سے آگاہ کرتے ہوئے نہ صرف مادر وطن کی محبت، ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی بلکہ ان کو آزادی جیسی عظیم نعمت کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
یوم آزادی کے پروگرام میں شرکت پر طلباء و ننھی طالبات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور زندگی کے ہر میدان میں پاکستان زندہ باد کی آواز بنیں گے،
مقررین نے کہا کہ پاکستان بنانے میں علماءکا بنیادی کردار تھا، پاکستان کو مضبوط بنانے میں بھی علماءکرام و اہل مدارس اہم کردارادا کرینگے، نئی نسل کو اکابر علماءکرام کی قربانیوں سے آگاہ کرنے اور آزادی کی اہمیت سے آشنا رکھنے کےلئے یوم آزادی کو ملی جوش و جذبے سے منانا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہم سب دل میں یہ عہد کریں کہ آباءواجداد کی اس وراثت کی حفاظت کرینگے اور اس ملک کو آزادی دلانے والے جانثاروں کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرینگے اور ملک سے اپنی محبت کو صرف نعروں اور جملوں سے نہیں بلکہ اپنے کردار و عمل سے ثابت کرینگے،
اس موقع پر ملکی ترقی، سلامتی، یکجہتی، امن ،خوشحالی کےلئے اور پاک فوج،پاکستان رینجرز، سندھ پولیس سمیت سیکیورٹی اداروں کے جوانوں کی حفاظت اور شہدائے وطن کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تقریب میں ڈائریکٹر فشری معروف کاروباری شخصیت پرویز احمددودا، بلدیہ ٹاؤن وائس چیئرمین عجب خان سواتی، جے یو آئی ضلع جنوبی کے امیر شیخ الحدیث مولانا نورالحق، جے یو آئی کے مرکزی رہنما مفتی شاہ فیصل برکی، سنئیر صحافی منیر احمد شاہ، لیبر کونسلر اظہر الدین کھوسو، جنرل کونسلر عبدالرﺅف کھوسو اور جامعہ کے اساتذہ و طلبا سمیت اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔