سی ڈی اے بورڈ کا بارہواں اجلاس ، دیہی پراپرٹیز، ہاوسنگ سوسائٹیز اور دیگر جائیدادوں پر عائد ٹرانسفر فیس، رجسٹری فیس، اسٹیمپ ڈیوٹی کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا بارہواں اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر سینیئر افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے بورڈ کے بارہویں اجلاس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز زیر غور لائے گئے جن کی تفصیل درج زیل ہے۔سی ڈی اے بورڈ کے بارہویں اجلاس میں اسلام آباد میں سی ڈی اے کی حدود میں واقع شہری پراپرٹیز، اسلام آباد کیپیٹل ٹریٹری کی حدود میں واقع دیہی پراپرٹیز، ہاوسنگ سوسائٹیز اور دیگر جائیدادوں پر عائد ٹرانسفر فیس، رجسٹری فیس، اسٹیمپ ڈیوٹی کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملہ پر قانون کے تمام تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارشات تیار کی جائیں ۔اجلاس میں پی ڈبلیو ڈی سے سی ڈی اے کو ٹراسفر ہونے والے مینٹنس سٹاف کو سی ڈی اے میں ایڈجسٹ کرنے کیلئے اسٹبلیشمنٹ ڈویژن اور کابینہ ڈویژن سے قانون کے مطابق رہنمائی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں سی ڈی اے کے زیر انتظام ایف نائن پارک میں گندھارا ہئیرٹیج اینڈ کلچرل سینٹر کو جلد از جلد فعال اور آپریشنل بنانے کیلئے ایک جامع فزیبلٹی پلان کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس منصوبہ سے حاصل ہونے والی آمدنی اسلام آباد کے شہریوں کی فلاح و بہبود اور انکو بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شہر کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی پر خرچ کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں دائر رٹ پٹیشن نمبر 2214/2022 بعنوان “حسن بانو بمقابلہ ایف جی ای ایچ اے وغیرہ” (پلاٹ نمبر 676D-12/2 کیلئے این او سی کے اجرا کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سیکٹر ایچ ایٹ میں موتمر العالم الاسلامی کو الاٹ کردہ پلاٹ کی واپسی کی درخواست کی منظوری دی گئی یہ امر قابل زکر ہے کہ متعلقہ پلاٹ کی واپسی کی صورت میں سی ڈی اے جو رقم موتمر العالم الاسلامی کو واپس کرے گا واپس کردہ پلاٹ کی مالیت اس سے کہیں زیادہ ہے۔سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں آئی ٹین تھری، پلاٹ نمبر 39، اسلام آباد کے بدلے میں متبادل پلاٹ دینے کی منظوری دی گئی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی، خوبصورتی اور اسے ایک مثالی شہر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔ تاکہ عوام کی رہائشی، سفری اور تفریحی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد مل سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیتن یاہو 7جولائی کو ٹرمپ سے ملنے امریکا جائیں گے، غزہ جنگ بندی کے امکانات قوی نیتن یاہو 7جولائی کو ٹرمپ سے ملنے امریکا جائیں گے، غزہ جنگ بندی کے امکانات قوی بجلی کے بل سے پی ٹی وی فیس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں سے محروم ہونے کے بعد اراکین اسمبلی کے حوالے سے بڑا فیصلہ، ایک بار پھر وفاداری کا حلف.

.. وفاقی حکومت کا ملک میں 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7روپے 41پیسے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا نیب میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، دستاویز سب نیوز پر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سی ڈی اے بورڈ اور دیگر

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات