جیکب آباد: ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد تیز رفتا ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ایک جان بحق دوسرا زخمی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے بس اڈی پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے باعث درش اوڈ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرااجے کمار شدید زخمی ہو گیا جسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا فوت ہونے والا شخص شکار پور کا رہائشی بتایا جاتا ہے،اطلاع پر اوڈ برادری سول ہسپتال پہنچی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی پولیس نے ٹرک تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیکب آباد
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔