ویب ڈیسک:مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہو گا، پی ٹی آئی نے نظرثانی کیس کے فیصلہ کے حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط بھی لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کےآج ہونے والےاجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کےفیصلے پرغور کیا جائےگا،پی ٹی آئی حمایت یافتہ اراکین اسمبلی کی جماعتی وابستگی کے حوالے سے بھی فیصلہ ہوگا۔ 

انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لکھے گئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط  میں  کہا گیا کہ مخصوص نشستوں پر نظرثانی کے مختصر فیصلے کا 12 ججز کا دستخط شدہ آرڈر آف دی کورٹ جاری کیا جائے۔

 پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کے توسط سے رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان کو خط لکھا۔ 

خط کے مطابق 27 جون کو سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر نظر ثانی کیس کا مختصر فیصلہ دیا، فیصلے کے آرڈر آف دی کورٹ میں صرف 10 ججز کے دستخط شامل ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کا تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مخصوص نشستوں سپریم کورٹ

پڑھیں:

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انعقاد کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کیا اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں حالیہ ترمیم آئین اور قانون سے متصادم قرار کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہاگیا ہے کہ خواتین سمیت دیگر مخصوص نشستوں پر انتخابات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نہیں کروا سکتا، انتخابات کے لیے ڈی آر او، آر او اور دیگر عملہ تعینات کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے افسران عدلیہ یا انتظامیہ میں سے الیکشن عملہ تعینات کرے گا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سرکاری افسر کی تعریف پر پورا نہیں اترتا۔

الیکشن کمیشن نے متعلقہ ونگ کو بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی تیاری کا حکم بھی دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کے گریڈ 21کے ریٹائرڈ افسر نذر عباس آئینی عدالت میں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل تعینات،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے کا فیصلہ
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کا فیصلہ
  • وراثت خدائی حکم ہے، وراثت کا حق دلانا ریاستی ذمہ داری ہے، خواتین کی حق وراثت سے متعلق فیصلہ جاری
  • سپریم کورٹ کا خواتین کے حق وراثت سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری
  • ’وراثت خدائی حکم ہے، وراثت کا حق دلانا ریاستی ذمہ داری ہے‘، خواتین کی حق وراثت سے متعلق فیصلہ جاری 
  • سپریم کورٹ نے خواتین کے حق وراثت سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری
  • سپریم کورٹ نے وراثت سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کردیا
  • آدھار کارڈ کو شہریت کا ثبوت نہیں مانا جا سکتا ہے، الیکشن کمیشن