پی ٹی آئی ارکان کی وابستگی کس جماعت سے ہو گی، الیکشن کمشن آج فیصلہ کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ جس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے پر غور ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان اسمبلی کی وابستگی کس جماعت سے ہو گی۔ فیصلہ آج ہو گا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے حکمت عملی طے اور پشاور ہائی کورٹ کا بحال شدہ فیصلہ زیر غور آئے گا۔ چیف الیکشن کمشن کی سرابراہی میں ہونے والے اجلاس میں مشاورت کے لیے تمام ممبران اور قانونی ٹیم شریک ہو گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بطور وکیل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
پشاور ہائی کورٹ نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر حکم امتناع دیا تھا، یکم اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناع ختم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔
پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب کو مجاز فورم کے سامنے سرنڈر کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔
عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف چترالی کو متعلقہ فورم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے عدالتوں سے سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو سزائیں ہونے کے بعد ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔