چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے ہم پر کارکنوں کا بہت پریشر ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے بڑی مایوسی ہوئی، ہماری جیتی ہوئی نشستیں بانٹی گئیں، یہ غلط ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ایم پی اے کسی پارٹی میں نہیں جائیں گے، علی امین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جسے شوق ہے وہ تحریک عدم اعتماد لے آئے۔

مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس فیصلہ: پی ٹی آئی کا رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط

مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کے فیصلہ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پارٹی میں اختلافات ہوجاتے ہیں لیکن اختلافات باہر نہیں آنا چاہئیں، جتنے علی امین ہمارے لئے معتبر ہیں اتنے ہی جنید اکبر بھی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ خان صاحب سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی تھی، بجٹ مشروط پاس کیا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کارکنوں کا بہت پریشر ہے، ہم اس بارے میں ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا عدالت عظمیٰ میں فیسوں میں اضافے پر اظہار تشویش

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایس سی بی اے پی) کے صدر میاں محمد رؤف عطا ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ رولز 1980 میں حالیہ ترامیم اور عدالت عظمیٰ میں فیسوں میں غیر معمولی اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ترامیم و اضافے بغیر کسی بامعنی مشاورت کے کیے گئے، جو وکلاء برادری کے کردار کو نظر انداز کرتے ہیں اور انصاف تک عوامی رسائی کو محدود کرنے کا خطرہ پیدا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نجی ایئر لائن کے طیارے کو رن وے پر جھٹکے، صدر سپریم کورٹ بار کا تحقیقات کا مطالبہ

میاں رؤف عطا نے کہا کہ عدالت عظمیٰ آئینی طور پر انصاف کی فراہمی کا سب سے بڑا فورم ہے، جس کا مقصد عوام، خاص طور پر غریب اور کمزور طبقات، کو مالی رکاوٹوں سے آزاد انصاف فراہم کرنا ہے۔

ان کے مطابق فیسوں میں حالیہ اضافہ شہریوں کے لیے داد رسی کے حق کو مشکل بنا سکتا ہے اور انصاف کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دے گا، جو جمہوری قانونی نظام کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وکلا، فریقین اور تمام متعلقہ افراد کی عزت، احترام اور منصفانہ سلوک کو ہر مرحلے پر یقینی بنایا جانا چاہیے۔

ان کے مطابق بھاری فیسوں سے قانونی چارہ جوئی کا خرچ بڑھے گا اور عام شہری کے لیے مقدمات چلانا مزید دشوار ہو جائے گا، جو آئین کے آرٹیکلز 8 سے 39 کے تقاضوں کے خلاف ہے۔

میاں رؤف عطا نے کہا کہ سپریم کورٹ کو انصاف کی فراہمی میں صبر اور مکمل سماعت پر زور دینا چاہیے، بجائے اس کے کہ صرف مقدمات کی تعداد نمٹانے کو ترجیح دی جائے۔

ان کے مطابق اصل انصاف کا پیمانہ فیصلوں کی تعداد نہیں بلکہ ان کی غیر جانبداری، شفافیت اور قانونی منطق کی گہرائی ہے۔

انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ فیسوں میں حالیہ اضافے کا دوبارہ جائزہ لے اور اسے واپس لے تاکہ عوامی اعتماد بحال ہو اور آئین میں درج سستے، فوری اور بلا رکاوٹ انصاف کی فراہمی کے وعدے پر عمل ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سپریم کورٹ سپریم کورٹ بار میاں محمد رؤف عطا ایڈووکیٹ

متعلقہ مضامین

  • (سندھ بھر میں جشنِ آزادی )عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک انصاف کی ریلیاں
  • 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں، بیرسٹر گوہر
  • 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں: بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا نہیں کہا، بیرسٹر گوہر
  • احتجاج کی حکمت عملی؛ بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
  • سپریم کورٹ بار کا سپریم کورٹ رولز ترامیم اور فیسوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار
  • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا عدالت عظمیٰ میں فیسوں میں اضافے پر اظہار تشویش
  • کیا عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا کہا تھا؟ بیرسٹر گوہر نے بتادیا
  • عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کیا گیا تو ملک مزید خطرے میں پڑ جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی
  • جشن آزادی منائینگے اور بانی کی آزادی کیلئے آواز اٹھائینگے، بیرسٹر گوہر