data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران (جسارت نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت‌الله علی خامنہ‌ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران مخالف تازہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں سچ ہوتا ہے، وہاں مبالغہ کی ضرورت نہیں۔

آیت‌الله خامنہ‌ای نے سوشل میڈیا(ایکس) پر پیغام میں کہا کہ امریکی صدر کا ایران پر حملے کو کامیاب قرار دینا درال میڈیا میں سیاسی برتری حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ ’’ٹرمپ کی طرف سے دی گئی تمام وضاحتیں مبالغہ آرائی پر مبنی ہیں، تاکہ دنیا کی توجہ حقائق سے ہٹائی جا سکے

ایرانی سپریم لیڈرکا یہ بیان یہ اس وقت آیا جب صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کی مفاہمت کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’’ایران کو کچھ بھی دینے کو تیار نہیں۔

حالیہ ہفتوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں کے بعد، امریکہ کی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی نازک توازن پر قائم ہے، لیکن ایران پر امریکی حملوں کے اثرات اور اس کے ردعمل نے خطے میں ایک نئی کشیدگی کو جنم دے دیا ہے۔ خامنہ‌ای کا کہنا تھا کہ “ہم اپنی سالمیت پر سمجھوتا نہیں کریں گے، اور امریکی عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے۔”

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور خامنہ‌ای کے درمیان یہ بیانات نہ صرف آئندہ امریکی انتخابات پر اثرانداز ہو سکتے ہیں بلکہ مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی صورت حال میں بھی پیچیدگیاں پیدا کر سکتے ہیں۔

قبل ازیں غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایران سے کسی بات چیت یا آفر سے متعلق باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے بات نہیں کررہا تھا اور نہ ہی ایران کو کچھ آفر کر رہا تھا۔

ٹرمپ نے زور دے کر واضح کیا کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔

واضح رہے کچھ روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگلے ہفتے ایران سے بات ہوگی اور معاہدے پر دستخط بھی ہو سکتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امریکی صدر خامنہ ای

پڑھیں:

ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار، بحرین، عراق اور قطر میں سائرن بج گئے

امریکی فوج کی جانب سے ایرانی جزیرے قشم پر کارروائی کے دعوے کے بعد ایران نے خطے میں موجود امریکی مفادات اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے جوابی حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق امریکی افواج نے قشم جزیرے میں موجود ایک ایرانی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کے ردعمل میں کی گئی۔

سینٹ کام کے مطابق امریکی اور اتحادی دفاعی نظام نے متعدد ایرانی میزائل اور ڈرون راستے میں ہی تباہ کر دیے۔

امریکی بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ ایران کی جانب سے داغے گئے بعض بیلسٹک میزائل اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

کویت کی جانب فائر کیے گئے دو میزائل راستے میں گر گئے جبکہ بحرین کی طرف بڑھنے والے تین میزائل امریکی اور بحرینی فورسز نے فضا میں ہی تباہ کر دیے۔

اسی دوران امریکی فوج نے ایک ایسے آئل ٹینکر کو بھی ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو مبینہ طور پر ایرانی جزیرے خارگ کی جانب رواں تھا۔

امریکی حکام کے مطابق مذکورہ جہاز پر بوٹسوانا کا پرچم لہرا رہا تھا۔

مزید پڑھیں

ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر

دوسری طرف ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی کارروائی کا فوری جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قشم میں کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جوابی کارروائی میں بحرین میں موجود امریکی ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر، بعض فضائی تنصیبات اور ہیلی کاپٹر مراکز کو ہدف بنایا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں کا جواب دینا ناگزیر تھا اور خطے میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق بحرین، کویت اور عراق میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ بحرین کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔

بحرینی وزارتِ داخلہ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب ایک ایرانی آئل ٹینکر کو نشانہ بنائے جانے کے بعد پاسداران انقلاب نے ایک بحری جہاز پر میزائل حملہ کیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی قیمت امریکا کو چکانا پڑے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا ایران سے تحریری وعدے کا مطالبہ!
  • امریکی سفارت کاری نہیں، میزائلوں کی زبان سمجھتے ہیں، ایران
  • امریکا کا ایران پر نیا وار، 4 ایرانی شہریوں اور کرپٹو کمپنیوں پر سخت پابندیاں عائد
  • ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ ہونے والے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ
  • ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار، بحرین، عراق اور قطر میں سائرن بج گئے
  • امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو