اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں نے صہیونی ریاست کو شدید مالی، عسکری اور معاشی نقصان پہنچایا ہے، ایران کے حملوں سے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

ایرانی خبر رساں ادارے مہرنیوز کے کے مطابق ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد جنگ کے منظر واضح ہونے پر اسرائیل کو درپیش چیلنجز نمایاں ہو رہے ہیں، جن کا تعلق صرف معیشت سے نہیں بلکہ سیکیورٹی، تعمیر نو اور عوامی بے دخلی جیسے اہم مسائل سے بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف جنگ، اسرائیل کو روزانہ کتنے ارب کا نقصان ہورہا ہے؟

اسرائیلی اخبار ’گلوبس‘ کے مطابق ہر ایرانی میزائل حملے کے بعد اوسطاً 4 ہزار افراد نے معاوضے کی درخواستیں جمع کرائیں، جبکہ 12 دنوں کے اندر 18 ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے قائم کردہ مالی امدادی ادارے کو اب تک 39 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جبکہ متعدد متاثرین تاحال درخواست دینے سے قاصر ہیں، اسرائیل کی جانب سے ابتدائی تخمینے میں 6 ارب ڈالر کے نقصان کا اعتراف کیا گیا تھا، جو اب بڑھ کر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے، اور ماہرین کے مطابق یہ نقصان 20 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

صہیونی فوج نے بھی 11ارب ڈالر کی اضافی امداد کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ میزائل دفاعی نظام، گولہ بارود اور ہتھیاروں کے ذخائر کو دوبارہ مکمل کیا جاسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ، ہوٹلوں میں رہائش پذیر ہزاروں بے گھر افراد کے اخراجات اور تباہ شدہ عمارتوں کی مرمت پر مزید 600 ملین ڈالر خرچ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران-اسرائیل کشیدگی: دونوں ممالک کا کتنا جانی نقصان ہوا ہے؟

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران سے جنگ کے اخراجات کی وجہ سے اسرائیلی کابینہ کا سالانہ بجٹ خسارے کا شکار ہوسکتا ہے، جو پہلے ہی غزہ میں جاری جنگ کے باعث متاثر ہے۔ باوجود اس کے اسرائیلی حکومت اندرون ملک یہ تاثر دینے کی کوشش کررہی ہے کہ موجودہ جنگ نے انہیں کئی دفاعی و اسٹریٹجک فوائد بھی دیے ہیں۔

ادھر فوجی سنسرشپ سسٹم بدستور ایرانی میزائل حملوں کی اصل تباہی کو عوام اور میڈیا سے چھپارہا ہے، خصوصاً اسرائیلی فوجی اڈوں اور اسٹریٹجک ڈھانچوں پر پڑنے والے اثرات کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو نے انکشاف کیا کہ ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کے کئی علاقوں میں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور سینکڑوں مکانات تباہ کر دیے ہیں, ان حملوں میں حیفا میں }بازان{آئل ریفائنری اور رحوفوت میں ’وائزمین انسٹیٹیوٹ‘ جیسے حساس مراکز بھی بری طرح متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: تہران کی ایوین جیل پر اسرائیلی حملے میں کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟ ایران نے پہلی بار تفصیلات جاری کردیں

صہیونی معیشت کے ماہر یہودا شارونی نے عبرانی ویب سائٹ ’والا‘ پر لکھا ہے کہ اسرائیلی نقصانات کا تخمینہ 150 ارب ڈالر تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

ایرانی حملوں سے اسرائیلی مالیاتی منڈیاں ہل کر رہ گئی ہیں۔ اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی ہے، ڈائمنڈ برآمدات، جو اسرائیل کی کل برآمدات کا آٹھ فیصد ہیں، کو شدید دھچکا پہنچا ہے، سرمایہ کاروں میں خوف و ہراس ہے اور معیشت کے لیے گھنٹی بج چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسرائیل ایران جنگ نقصان.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل ایران ایرانی میزائل ارب ڈالر

پڑھیں:

معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔

Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a

— iffi (@iffiViews) July 22, 2026

طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم