ضلع موسیٰ خیل اور بارکھان میں زلزلہ، 100 مکانات تباہ، 5افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث مکانات منہدم ہونے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق موسیٰ خیل میں زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
اسی طرح، بارکھان میں زلزلے کی شدت ریکٹل اسکیل پر 5.
ریسکیو ذرائع کے مطابق زلزلے کے باعث موسی خیل اور بارکھان کنگری میں 100سے زائد مکانات منہدم ہوئے۔ زلزلے کے باعث پانچ افراد زخمی جبکہ دو کی حالت نازک ہے۔
پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل اور بارکھان میں آنے والے زلزلے کے بعد علاقے میں امدادی کام شروع کر دیا گیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق نقصان کے اندازے کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں، زیادہ نقصان سے بچاؤ کے لیے خیمے روانہ کر دیے گئے ہیں۔
Tagsپاکستان
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان خیل اور بارکھان بارکھان میں کے مطابق زلزلے کے
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔